تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 337 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 337

۳۳۷ مورخ احمدیت نے دیا۔اس کے بعد تین سے ساڑھے چار بجے تک اجتماع منعقد ہوا۔جس میں مولانا موصوف نے انصار کی ذمہ داریوں (دعا، تربیت اولا در تبلیغ وغیرہ) کی طرف توجہ دلائی۔خطبہ جمعہ میں حاضری چار سوتھی۔اجتماع میں ساٹھ کے قریب دوست شامل تھے۔پانچ بجے مہر شیر محمد صاحب ایڈووکیٹ نے اپنی کوٹھی پر غیر احمدی شرفاء کو عصرانہ دیا جس میں سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔مکرم مولانا صاحب نے جوابات دیئے۔ایک کیمونسٹ دوست نے کہا کہ میں علماء کے طرز عمل کے باعث مذہب سے دور چلا گیا تھا۔اس تقریر نے مجھے اسلام کے بہت قریب کر دیا ہے۔نماز عشاء کے بعد انصار و خدام کی ایک پرائیویٹ مجلس میں قومی اسمبلی ۱۹۷۴ء کے حالات مولانا صاحب نے بتائے اور احباب کو نئے تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی طرف متوجہ کیا۔مجلس میں سو افراد شامل تھے۔سالانہ اجتماع اسلامیہ پارک لاہور مجلس اسلامیہ پارک لاہور کا سالانہ اجتماع مورخہ ۲۸ ستمبر ۱۹۷۹ء کو مسجد احمد یہ میں زیر صدارت مکرم مولوی سید احمد علی شاہ صاحب قائد تربیت منعقد ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم چوہدری محمد اسحاق صاحب منتظم عمومی نے رپورٹ کارگزاری پیش کی۔مکرم صو بیدار صلاح الدین صاحب منتظم تعلیم نے نَحْنُ أَنصار اللہ کے موضوع پر تقریر کی اور مکرم شیخ عبدالقادر صاحب محقق عیسائیت نے اپنا مضمون پڑھا۔بعد میں سوال و جواب کی مجلس ہوئی۔مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے تعلق باللہ، ذکر الہی کے فوائد، دعاؤں میں لگن اور احمدیت کی تعلیم کا بار بار مطالعہ کرنے کے بارے میں روشنی ڈالی۔اس کے بعد مکرم ناظم صاحب ضلع لاہور نے ” تبلیغ کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر تقریر کی۔دعا پر یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔اوکاڑہ میں مجلس مذاکرہ اوکاڑہ میں ۲۱ ستمبر کو ایک مجلس مذاکرہ منعقد کی گئی۔اس مجلس میں شرکت کے لئے مرکز سے صدر محترم کے ارشاد پر مکرم مولانا عبدالمالک خاں صاحب ناظر اصلاح و ارشاد اور مکرم مولوی غلام باری صاحب سیف تشریف لائے۔اس مجلس میں ڈیڑھ صد ا حباب شریک تھے۔ساٹھ احباب غیر از جماعت بھی تھے۔جن میں تاجر، علماء، وکلاء، اساتذہ اور پروفیسر صاحبان شامل تھے۔علمائے کرام کی تقاریر کے بعد سامعین کی طرف سے مختلف سوالات کئے گئے جن کے مکرم مولانا عبدالمالک خاں صاحب نے تفصیل سے شافی جواب دیئے۔﴿۱۸﴾ اجتماع مارٹن روڈ کراچی یه اجتماع ۵ اکتوبر ۱۹۷۹ء بعد از نماز جمعه مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب کی صدارت میں شروع