تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 231
۲۳۱ دُکھ پیدا کرنے والے ہیں، وہ امن اور سکھ پیدا کرنے کی کوشش کرنے لگ جائیں۔اور آج وہ انسان جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے نہیں، وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے آجائے اور آپ کی بے شمار، بے انتہا بر کتوں اور فیوض سے حصہ لینے لگے اور یہ دُکھیا انسانیت خوش حال، خوش باش انسانیت بن جائے۔اور اللہ تعالیٰ ہیں ، جماعت احمدیہ کو یہ توفیق عطا کرے کہ ہم اس کے فضل اور اس کی رحمت اور اس کی توفیق سے اپنی تمام ذمہ داریاں، اپنی پوری توجہ اور پوری محنت اور پوری طاقت سے ادا کریں۔اور خدا ہماری کوششوں کو قبول کرے اور اپنی رضا کی جنتیں ہمارے لئے مقدر کر دے۔اور اللہ تعالیٰ آپ کا ہر آن ہر جگہ سفر اور حضر میں حافظ و ناصر ہو اور اپنی برکتیں آپ کے اوپر برسائے۔آپ کو اہل بنائے اس کا کہ جو کہا وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (لقمان آیت : ۲۱) وہ عملاً پوری ہوں اور آپ کو احساس ہو اور آپ شکر گزار بندے بن کے اپنی زندگی گزارنے والے ہوں۔آداب دعا کرلیں۔“ طویل اور پر سوز اجتماعی دعا کروانے کے بعد حضور انور نے پُر شوکت آواز میں اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُہ فرمایا اور انصار کو الوداع کہتے ہوئے مقام اجتماع سے ایک بج کر پانچ منٹ پر تشریف لے گئے۔اس طرح سے حضورا نور تقریباً پونے دو گھنٹے انصار کے درمیان رونق افروز رہے۔(۷۲ شرکاء اجتماع کے بابرکت تاثرات اس بابرکت علمی اور تربیتی اجتماع نے شرکاء کے قلوب واذہان پر کیسے روح پرور اثرات مرتب کئے۔اس سلسلہ میں کراچی کے ایک دوست نے صدر محترم کی خدمت میں لکھا کہ میں پہلی دفعہ اجتماع انصار اللہ میں خدا کے فضل سے شامل ہوا ہوں اور رب غفور سے دعا گو ہوں کہ مجھے اب ہمیشہ ہی اس اجتماع میں شامل ہونے کا موقع عطا فرماتا ہے۔ایسی ایمان افروز مجالس میں بار بار آنے کا موقع ملے۔آمین۔آج تک اس اجتماع کے اثرات دل و دماغ پر اسی طرح قائم ہیں جیسے اب بھی اجتماع میں بیٹھا ہوا ہوں۔الحمد للہ۔نیز مکرر درخواست ہے کہ تقاریر کے ٹیپ مجھے ضرور بھجوا دیں۔میں نقل کر کے اپنے حلقہ احباب کو سناؤں گا۔انشاء اللہ ﴿۳﴾ سائیکل سفر برائے شمولیت اجتماع سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی تحریک پر لبیک کہتے ہوئے دور دور سے انصار سالانہ اجتماع پر سائیکلوں کے ذریعے آئے۔اس ضمن میں مکرم شیخ انوار احمد صاحب سامانوی کی دلچسپ روداد قارئین کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے: میں نے امسال اجتماع انصار اللہ پر یہ توفیق ایزدی لیہ سے ربوہ تک سائیکل پر سفر کر کے شمولیت کی۔کل سفر قریباً ۱۷۰ میل تھا۔دوران سفر دورا تیں احمدی بھائیوں کے ہاں قیام کیا۔ایک رات ایک شریف النفس مخیر