تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 538
538 ہوئے اس شعبہ کے سپر دیدہ کام کیا وہ ایسی سکیمیں تیار کرے جس سے بے پردگی کی جڑ کٹ جائے۔شعبہ خدمت خلق :۔موسم سرما میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے شعبہ خدمت خلق کی طرف سے رضائیاں تیار کروا کے مستحقین میں تقسیم کی گئیں۔لجنہ اماءاللہ کراچی نے دوصد روپے کپڑے کے لئے بھجوائے جو مستحق خواتین میں تقسیم کئے گئے۔سال رواں میں شعبہ خدمت خلق کی کل آمد پانچ صد روپے ہوئی۔لجنہ ربوہ نے لجنہ مرکزیہ کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر ۲۶۰ روپے کا کپڑا تقسیم کیا اور اس کے علاوہ متفرق موقعوں پر کپڑے، بستر ، نصاب کی کتب اور نقدی سے مستورات کی مدد کی۔لجنہ اماءاللہ لا ہور نے رمضان کے مہینہ میں غرباء میں گھی تقسیم کیا اور عید کے موقعہ پر دو تھان کپڑے کے تقسیم کئے ہے کارکن دفتر لجنہ مرکزیہ :۔حمیدہ بیگم والدہ برکت اللہ صاحب دفتر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی مخلص اور پرانی انتھک کارکنوں میں سے ہیں۔ان کے سپر د جو کام بھی کیا جائے اسے شوق اور مستعدی سے کرتی ہیں۔۲۵ / جنوری ۱۹۵۸ء کو ان کا تقرر عمل میں آیا۔دورہ جات :۔دوران سال مندرجہ ذیل لجنات کے دورے کروائے گئے:۔ضلع سرگودھا:۔ا۔چک ۴۳ جنوبی -۲- چک ۳۷ جنوبی ۳- چک ۳۳ ملکے والا ۴- چک ۳۵ ۵- چک ۳۷ احمد نگر ۷۔سرشمیر روڈ چک ۴ ۸۔ڈھیٹی ضلع لائلپور:۔ا۔چک ۸۸، ۲۔دھول ماجرہ چک ۸۶/ ج - ۳- چک ۸۹/ ج ب رتن ا الفضل ۴۔جون ۱۹۵۸ء صفر یم رپورٹ کارگذاری ۵۸ - ۱۹۵۷ء صفحہ ۸