تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 537
537 درس القرآن :- رمضان المبارک میں لجنہ اماءاللہ ربوہ کی طرف سے مندرجہ ذیل پانچ حلقوں میں درس القرآن کا انتظام کیا گیا۔ا۔دارالرحمت شرقی محترمه محمودہ خاتون صاحبه ۲۔دار الرحمت وسطی محترمہ امتہ الحمید صاحبہ اہلیہ قاضی محمد رشید صاحب ۳۔دار الرحمت غربی محترمه مسعوده بیگم صاحبه ۴۔دار الصدر شرقی محترمہ نصیرہ نزہت صاحبہ ۵ - دار الیمن محترمہ امۃ الحفیظ صاحبہ اہلیہ خلیفہ صلاح الدین صاحب! مصباح کا خاص نمبر :۔دسمبر میں ” مصباح کا کشیدہ کاری اور خانہ داری نمبر شائع ہوا۔جو بہت پسند کیا گیا۔تعلیمی وظائف:۔لجنه مرکزیہ کے شعبہ تعلیم کی طرف سے چار تعلیمی وظائف ایک دس روپے ماہوار کا اور دو پانچ پانچ روپے ماہوار کے نصرت گرلز ہائی سکول کی شوقین اور مستحق طالبات کے لئے جاری کئے اور ایک وظیفہ دس روپے ماہوار کا جامعہ نصرت کی طالبہ کو دیا جاتا رہا۔ہے شعبہ تربیت کا قیام:۔شعبه تربیت کو شعبہ تعلیم سے الگ کر دیا گیا۔اس شعبہ کے ذمہ یہ کام لگائے گئے۔جماعت کی مستورات میں اسلامی اخلاق پیدا کرنا۔اسلامی طرز تمدن کا قیام اور پردہ کا قائم رکھنا وغیرہ بعض احمدی مستورات بھی دوسروں کی دیکھا دیکھی بے پردگی کا شکار ہو جاتی ہیں۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی دور بین نگاہوں نے آنے والے خطرات کو دیکھا اور اپنی جماعت کے مردوں اور عورتوں کو اس خرابی سے خبر دار کرتے له الفضل ۱۰ مئی ۱۹۵۸ء صفحه ۵ سالانہ رپورٹ کا رگذاری لجنہ اماءاللہ مرکز یہ صفحہ ۵