تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 419
419 ہوئے پبلک کو یقین دلاتے ہیں کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد جس دن سے سکول دوبارہ کھلا ہے، اسی روز سے سٹاف کی جملہ ممبرات اپنی ذمہ داری کو کما حقہ پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں چنانچہ اس ضمن میں ا۔روزانہ اسمبلی کے وقت موجودہ فتنہ سے بچنے کیلئے با قاعدہ نصائح کی جاتی ہیں جس میں سٹاف ممبرز اور طالبات برابر حصہ لیتی ہیں۔۲۔سکول کھلتے ہی منافقین سے بیزاری کا ریز ولیوشن پاس کیا گیا۔۳۔سکول میں برکات خلافت کا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں معلمات اور متعلمات نے نہایت جوش اور دلچسپی سے حصہ لیا۔۴۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً منعقد ہونے والی مجالس میں بھی اس موضوع کو نمایاں اہمیت دی جاتی ہے۔ہم والدین کو مطمئن کراتی ہیں کہ انشاء اللہ ان کی بچیوں کی صحیح رنگ میں دینی تربیت کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا لیکن ساتھ ہی یہ بھی امید کرتی ہیں کہ والدین پورے تعاون کے ساتھ ہماری کوششوں میں ہمارا ساتھ دیں گے۔لجنہ اماءاللہ ربوہ:۔یوم مصلح موعود ۲۰ فروری کو حسب سابق یوم مصلح موعود کے جلسے منعقد ہوئے جن میں بجنات اماءاللہ نے بھی نمایاں حصہ لیا۔مردوں کے جلسوں میں شریک ہونے کے علاوہ متعدد مقامات پر لجنات کے علیحدہ جلسے منعقد ہوئے۔ربوہ میں صبح 9 بجے جامعہ نصرت کی گراؤنڈ میں یہ جلسہ منعقد ہوا جس میں نصرت گرلز ہائی سکول کی طالبات کی تقاریر کے علاوہ حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ، اہلیہ صاحبہ ڈاکٹر بشیر احمد صاحب اور استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ نے تقاریر کیں۔ہے مصباح جنوری ۱۹۵۷ء صفحه ۴۴ ۲ الفضل ۲ مارچ ۱۹۵۶ء صفحه ۶