تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 418
418 سالانہ اجتماع میں قرار داد :۔لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے پہلے سالانہ اجتماع کے موقع پر مورخہ ۱۹ اکتوبر کو لجنات کی تمام نمائندوں نے متفقہ طور پر مندرجہ ذیل قرار داد پاس کی:۔ہم نمائندگان لبنات اماءاللہ منافقین سے اپنی بیزاری کا اعلان کرتی ہیں اور سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے مطابق پسر موعود مصلح موعود اور خلیفہ برحق تسلیم کرتی ہیں اور حضور کے دامن سے ہمیشہ وابستہ رہنے کا عہد کرتی ہیں۔ہم بحیثیت نمائندگان یہ عہد کرتی ہیں کہ ہم ہمیشہ خلافت کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گی۔ہم خلافت کی حفاظت اور اس کے دائمی قیام کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے ہر وقت تیار رہیں گی۔اور اس بارہ میں اگر اپنے عزیز ترین وجود کو بھی قربان کرنا پڑا تو اس سے دریغ نہ کریں گی۔ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اپنے بچوں کو اور چھوٹے بہن بھائیوں کو منافقوں سے دور رکھیں تا کہ نفاق کے کوئی جراثیم ان تک نہ پہنچ سکیں اور آنے والی نسل جنگلی ان سے محفوظ رہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق بخشے کہ ہم اپنے عہد پر قائم رہیں اور ہمیشہ دامن خلافت سے وابستہ رہیں۔سٹاف و طالبات نصرت گرلز ہائی سکول ربوہ کی قرار داد: چونکہ نصرت گرلز ہائی سکول ربوہ کی ہیڈ مسٹریس (اہلیہ مولوی عبدالمنان صاحب عمر ) بھی اس فتنہ میں ملوث تھیں اس لئے طالبات اور سٹاف نصرت گرلز ہائی سکول نے ایک ہنگامی اجلاس خاص طور پر منعقد کیا جس میں مندرجہ ذیل قرارداد پاس ہوئی:۔ہم جملہ سٹاف نصرت گرلز ہائی سکول ربوہ اپنے آپ کو لجنہ اماءاللہ ربوہ میں شامل سمجھتے ہوئے ریزولیوشن برائے صدر انجمن احمد یه ر بوه (۵۶-۱۰-۱۵) بوساطت ناظر صاحب تعلیم و تربیت ربوہ سے پوری طرح متفق ہیں اور اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ا الفضل ۳ نومبر ۱۹۵۶ء۔رجسٹر سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ