تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 477 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 477

477 حیدرآباد (سندھ) میں تبلیغی جلسہ :۔محترمه سیدہ فضیلت بیگم صاحبہ جو لجنہ سیالکوٹ کی پرانی اور سرگرم عہد یدار تھیں، چند دن کے لئے حیدر آباد تشریف لے گئیں۔ان کی صدارت میں ایک تبلیغی جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں غیر احمدی خواتین بھی شامل ہوئیں۔اے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ۱۹۵۷ء کی مختصر روئداد :- مورخها را کتوبر ۱۹۵۷ء کو ساڑھے تین بجے لجنہ اماءاللہ کے ہال میں سالانہ اجتماع کی کارروائی زیر صدارت حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ رضی اللہ عنہا شروع ہوئی۔تلاوت کے بعد لجنہ اماء اللہ کا عہد نامہ دہرایا گیا۔بعد ازاں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ جنرل سکرٹری لجنہ اماء اللہ مرکزیہ نے خطاب فرمایا۔آپ نے آنے والی تمام ممبرات کو اھلا و سھلا کہا اور ان کے مرکز میں آنے کی غرض و غایت کو واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ یہاں سے ایک نئی روح ایک نیا جذ بہ لے کر جائیں۔اور نئی روح اور نیا جذ بہ نہ صرف خود لے کر جائیں بلکہ اپنی اپنی جگہ کی لجنات کی تمام ممبرات میں بھی یہ روح اور یہ جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کریں۔گذشتہ سال کا اجتماع ہمارا پہلا تجربہ تھا جو خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب رہا۔اور یہ اجتماع اس سے بھی زیادہ کامیاب نظر آتا ہے کیونکہ اس دفعہ باہر کی بجنات کی نمائندگان پہلے سے زیادہ تشریف لائی ہیں۔چنانچہ مختلف لجنات کی نمائندگان کی تعداد یہ ہے:۔لاہور ۱۸ کراچی سرگودھا چنیوٹ کھاریاں لائل پور ملتان چھاؤنی ہندوستان احمد نگر کبیر والا ممباسه بصیر پور جہلم ا چک منگلا کوٹ سلطان ا مگھیانہ دوالمیال ا بدوملی ڈھاکہ جنڈ اٹھوال چک ۸۸ ۲ گوجره ل الفضل ۱۷۔فروری ۱۹۵۷ء صفحہ ۷ جڑانوالہ گوجرانوالہ