تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 401
فیصلہ: 401 جو بجنات یہاں موجود ہیں وہ اپنی اپنی لجنہ کی طرف سے وعدہ لکھوا دیں اور جو لجنات غیر حاضر ہیں ان کو اس چندہ کی تحریک کر کے جلد از جلد وصولی کی تحریک کر دی جائے اس وقت ۳ الجنات نے کل ۲۰۴۵ کے وعدے لکھوائے۔تجویز از طرف لجنہ اماءاللہ کراچی نمبرا :۔چونکہ لجنہ اماءاللہ کراچی کو زیادہ اخراجات در پیش ہیں اس لئے چندہ ممبری لجنہ میں سے ۲/۳ حصہ رکھنے کی اجازت دی جائے۔فیصلہ: اخراجات کی تفصیل معلوم ہونے پر فیصلہ ہوا کہ واقعی ان کی لجنہ کے اخراجات زیادہ ہیں اس لئے ان کو چندہ ممبری میں سے ۴/ احصہ کی بجائے ۲/۳ حصہ رکھنے کی اجازت ہے۔تجویز از طرف لجنہ اماءاللہ کراچی:۔مرکز میں واقفین کے چھوٹے بچوں کے لئے ایک سکول کھولا جائے جس میں خاص طور پر تھی کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت کا بھی لحاظ رکھا جائے۔اس سلسلہ میں لجنہ اماءاللہ کراچی نے وعدہ کیا تھا کہ ایک استانی کی تنخواہ جو ڈیڑھ صد روپیہ ماہوار ہوگی وہ با قاعدہ دے گی۔نیز سکول کے فرنیچر کے لئے الجنات نے کل ۸۳۰ روپے کے وعدہ جات لکھوائے۔دعا پر یہ اجلاس برخاست ہوا سال رواں کا آمد وخرچ :۔۵۵ - ۱۹۵۴ء میں کل آمد ۵۵ - ۱۹۵۴ء میں کل خرچ لے رجسٹر کارروائی لجنہ مرکزیہ ۶۹۰۱ روپے ۷۱۵۳ روپے تھا