تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 336 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 336

336 ابتداء ہی سے لجنہ اماءاللہ ربوہ کے شعبہ خدمت خلق نے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ہر عید کے موقع پر بیوگان، بیتامی اور مستحقین کو نئے کپڑے بنوا کر دیئے جاتے رہے۔غریب بچوں کی تعلیمی امداد دی جاتی رہی۔گندم، چاول ، آنا اور نقدی سے مستحقین کی مد کی گئی۔غریب لڑکیوں کی شادیوں پر زیور اور کپڑے بنوا دیئے گئے۔مستحق خواتین کی فہرستیں بنا کر حضرت خلیفہ اسی کے سامنے پیش کی جاتی رہیں اور آپ کی طرف سے جو لحاف موصول ہوتے تھے وہ خواتین میں تقسیم کئے جاتے رہے۔اسی سلسلے میں دفتر خدام الاحمدیہ کی طرف سے بھی تقسیم کرنے کے لئے کپڑے وصول کئے جاتے رہے۔شعبہ مال:۔سیکرٹری مال مکرمہ مسعودہ بیگم صاحبہ رہیں۔اس زمانہ میں نمایاں تحریکات مسجد ہالینڈ سکنڈے نیوین مشن اور دفتر لجنہ اماء اللہ کے چندوں کی ہوئیں جن میں خواتین نے نمایاں حصہ لیا۔مسجد ہالینڈ میں خواتین ربوہ کا چندہ قریباً چودہ ہزار روپے تھا۔مسجد ہالینڈ کی تحریک اس وقت ہوئی تھی جبکہ ربوہ میں ادھر اُدھر سے لٹے ہوئے مہاجرین اپنا سب مال کھو کر از سر نو آباد ہونا شروع ہوئے تھے بے حد کمزور مالی حالت کے باوجود خواتین ربوہ کسی قسم کی مالی قربانی دینے میں دوسری لجنات سے کم نہ رہیں۔۱۹۵۳ء میں تحریک جدید کا سال شروع ہونے پر ہر گھر میں جا کر تحریک جدید کے وعدہ جات کی فہرست تیار کی گئی۔اس سال کے کل وعدے ۴۴۹ خواتین کے تھے۔جن میں نئی شامل ہونے والی بہنیں ڈیڑھ صد تھیں۔۱۹۵۳ء سے ۱۹۵۸ء تک لجنہ اماءاللہ ربوہ کا ۲۹۹۶ روپے چندہ ممبری، ۷۵۶۹ روپے چندہ تحریک جدید (اس میں ان خواتین کا چندہ شامل نہیں جو براہ راست ادا کرتی رہیں ) ، ۱۳۴۱ روپے چندہ وقف جدید، ۳۵۵ روپے چندہ عام ۲۴۹ روپے تصنیف تاریخ احمدیت، ۸۴۸ روپے چنده جلسه سالانہ ،۲۰۴ روپے عید فنڈ ، ۱۵۹۶ روپے چندہ سفر یورپ ، ۲۱۰ روپے چندہ سیلاب زدگان اور ۱۹۷ روپے چندہ گیلری دفتر لجنہ تھا۔جلسے:۔ہر سال جلسہ سیرت نبی ع ، جلسہ پیشگوئی مصلح موعودؓ، جلسہ برکات خلافت، جلسہ یوم جمہوریہ