تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 330 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 330

330 ٹریکٹ ایک ہزار سے دو ہزار تک چھپوایا کریں گی۔ہر لجنہ یہ ٹریکٹ مفت طلب کر سکتی ہے۔تجویز : دفتر لجنہ اماءاللہ پر بھی دس ہزار روپیہ قرض ہے تیرہ ہزار کی رقم ادا ہوئی ہے بقیہ رقم بھی پوری کرنی ہے۔فیصلہ:۔لجنات نے اپنی اپنی لجنہ کی طرف سے مزید وعدے لکھوائے۔جویز:۔نمائندگی کا قانون بنایا جائے کہ کتنی تعداد مہرات پر نمائندگی کا ٹکٹ مانا چاہیئے۔فیصلہ: ۲۵ ممبرات پر ایک نمائندہ ہو۔تمام لجنات اپنی ممبرات کی صحیح تعداد لکھیں تا کہ انہیں نمائندگی کا حق مل سکے۔تجویز:۔ربوہ میں لڑکیوں کا کالج کھل چکا ہے۔عمارت زیر تعمیر ہے اس کے لئے چندہ میں لجنات حصہ لیں۔فیصلہ:۔وفد کی صورت میں دورہ کر کے یہ چندہ جمع کیا جائے۔اے لے رجسٹر کارروائی لجنہ اماءاللہ مرکزیہ