تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 329
329 کی عورتوں میں نظر آتی ہے وہ مافوق الانسانیت معلوم ہوتی ہے۔پس تمہیں اپنے اس امتیاز کو قائم رکھنا چاہیئے۔اس کے علاوہ تمہیں اپنے اندرا نتظام کی عادت ڈالنی چاہیئے۔لجنہ کا فائدہ کیا ہوا اگر ہماری مستورات میں بدنظمی جاری رہے۔اصل میں تو انتظام کا شعبہ خدا نے تمہارے ہی سپرد کیا ہوا ہے۔اگر تم اس کو نہ کرو تو اور کس نے کرنا ہے؟ شادی کی تقاریب :۔(۱) محترم صاحبزادہ مرزا اور احمد صاحب ابن سید نا حضرت امیر المونین خلیفہ امبیع الثانی کی شادی ۱۳ جنوری بروز اتوار بوقت ساڑھے تین بجے شام کو ربوہ میں عمل میں آئی۔آپ کے نکاح کا اعلان گزشتہ سال حضور نے محترمہ صبیحہ بیگم صاحبہ بنت محترم مرزا رشید احمد صاحب کے ساتھ فرمایا تھا۔(۲) محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ابن سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی تقریب شادی ۱۶ را کتوبر بروز پنجشنبہ ربوہ میں عمل میں آئی۔آپ کے نکاح کا اعلان گزشتہ سال حضور نے محترمہ سیدہ امتہ القدوس بیگم صاحبہ بنت حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کے ساتھ فرمایا تھا۔سے مجلس شوری لجنہ اماءاللہ مرکزیہ:۔۱۲۷ دسمبر ۱۹۵۲ء کو لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی ساتویں مجلس شوری لجنہ ہال میں منعقد ہوئی اس میں مندرجہ ذیل فیصلے ہوئے :۔تجویز :۔دشمن ہر طرف سے اعتراضات کی بوچھاڑ کر رہا ہے لجنہ کو تبلیغ کی ایک مکمل سکیم بنانی چاہیئے۔فیصلہ:۔(۱) بیرونی لجنات اہم اعتراضات لکھ کر لجنہ اماء اللہ مرکزیہ کو بھجوائیں (۲) ٹریکٹ چھپوانے کے لئے تبلیغ فنڈ جمع کیا جائے (۳) لجنہ کراچی ٹریکٹ ”ہمارے عقائد چھپوائے گی۔جولجنات چاہیں منگوا سکتی ہیں (۴) سلیمہ بیگم صاحبہ سیکرٹری تبلیغ کراچی نے وعدہ کیا کہ وہ ہر ماہ تبلیغی الفضل ۳۱ دسمبر ۱۹۵۲ء ص ۳ والازهار لذوات الخمار حصّہ دوم ص ۱۳۴ الفضل ۱۲ جنوری ۱۹۵۲ء الفضل ۲۶ اکتوبر ۱۹۵۲ء ص ۳