تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 307
307 کرسکوں۔جسم ہے مگر کیا جسم؟ صبح سے شام تک جس کو ایک نہ ختم ہونے والے کام میں مشغول رہنا پڑتا ہے۔بلکہ راتوں کو بھی۔پس بارمنت کے اُٹھانے کے سوا اور کوئی صورت نہیں۔میں جب سوچتا ہوں حسرت و ندامت کے آنسو بہاتا ہوں کہ خدایا میرے جیسا نگما وجود بھی دنیا میں کوئی ہوگا جس نے خود تو کبھی کسی پر احسان نہیں کیا مگر چاروں طرف سے لوگوں کے احسانات کے نیچے دبا ہوا ہے۔کیا میں صرف احسانوں کا بوجھ اٹھانے کے لئے ہی دنیا میں پیدا ہوا تھا۔“ تحریک جدید میں آپ کا چندہ نہایت نمایاں ہوتا تھا۔آپ کا انیس سالہ چند ہ۶۳۷۳ روپے تھا۔تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں محترم چوہدری برکت علی صاحب وکیل المال تحریک جدید نے حضرت اُم المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے چندہ کے متعلق تحریر فرمایا:۔آپ کا انیس سالہ حساب تحریر کرتے ہوئے ہی نوٹ دینا ضروری ہے کہ آپ نے کسی سال بھی وعدہ نہیں فرمایا بلکہ ہر سال جو نہی سید نا حضرت خلیفہ اسی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز تحریک جدید کے چندہ کا اعلان فرماتے اس کے معا بعد آپ اپنا چندہ گزشتہ سال سے اضافہ کے ساتھ نقد عطا فرماتیں۔اس طرح آپ سترھویں سال تک اپنی جیب خاص سے ادا فرماتی رہیں۔آپ کی وفات کے بعد حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی طرف سے سال ۱۹،۱۸ کا چندہ ادا فرمایا۔جزاها الله خيراً واكرم مثواها في اعلى علين۔آمين حضرت اُم المومنین کا ہر سال کا اضافہ جماعت احمدیہ کی ہر خاتون کے لئے اسوہ حسنہ ہے نہ صرف عورتوں کے لئے بلکہ ان مردوں کے لئے بھی نمونہ ہے جو کم سے کم شرح سے تحریک جدید کا چندہ دیتے ہیں اور پھر کم سے کم اضافے کرتے ہیں وہ اس شاندار نمونہ سے سبق حاصل کر کے اپنے معیار قربانی کو بلند اور اپنی حیثیت کے مطابق وعدے کریں او حتی المقدور جلدی ادا کرنے کی کوشش کریں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سریر آرائے خلافت ہوتے ہی سب سے پہلی مالی تحریک بارہ ہزار روپے کی فرمائی حضرت ام المومنین نے اس میں ایک سوروپے چندہ دیا۔ابتداء میں چونکہ عورتوں میں باقاعدہ تنظیم نہیں تھی عورتیں جو چندہ جمع کرتی تھیں وہ حضرت ے تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اول ص ۱۷ - ۱۸ و الفضل ۴ جولائی ۱۹۲۴ء ص ۵۴ ۲ تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین ص ۵۲ ۳ الفضل ۱/۲۷ پریل ۹۱۴، ص۱