تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 244 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 244

کی ٹرافی حاصل کی۔244 م کالج میں علاوہ مجلس یونین کے مندرجہ ذیل مختلف مجالس قائم ہیں مجلس اردو، مجلس تاریخ مجلس عربی مجلس اسلامیات مجلس دینیات مجلس پولیٹیکل سائنس۔مجلس دینیات:۔جامعہ نصرت میں دینیات کا مضمون لازمی ہے۔نصاب قرآن مجید ( تفسیر صغیر ) حدیث و کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور مختلف مسائل پر مشتمل ہے۔جامعہ نصرت میں ابتداء سے ہی نظارت تعلیم کی طرف سے امتحانات کا انتظام ہوتا رہا اور سندات بھی نظارت ہی بجھواتی ہے۔دینیات کا نصاب حضرت مصلح موعودؓ کی نگرانی میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہا العالی مقررفرماتی ہیں۔۱۹۶۷ء میں محترمہ رضیہ در دصاحبہ ایم۔اے عربی (مسز عاطف) کا تقررد بینیات کی تدریس کے لئے عمل میں لایا گیا۔آپ نے کالج میں باقی مضامین کی مجالس کی طرح مجلس دینیات قائم کی۔اس مجلس کے ذمہ سالانہ مقابلہ حسن قرآت، علماء سلسلہ کے لیکچرز کا انتظام اور طالبات کے کردار کو قرآن مجید کے عین مطابق ڈھالنا ہے۔مجلس دینیات کا خاص اعزاز :۔۱۹۶۸ء میں حضرت خلیفتہ المسح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز نے از راہ شفقت جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت فرمائی تو آپ نے فرمایا:۔مجلس دینیات کا بھی اس رپورٹ میں ذکر تھا۔اس سلسلہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آج بنی نوع انسان کے دین کا جہاں تک تعلق ہے اس کا واسطہ قرآن کریم سے ہے اور قرآن کریم کے سوا اور کسی چیز سے نہیں۔اس وقت ہمارے ہاتھ میں قرآن کریم کی جو بہترین تفسیر ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی کتب ہیں اس لئے میں نے سوچا کہ آپ کی کوششوں میں میں بھی کچھ حصہ دار