تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 245
245 بنوں پس میں اس وقت اپنی طرف سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ آپ ہر سال علوم قرآن اور علوم کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی مقابلہ کریں۔جو بچی کم سے کم معیار سے اوپر ہوا ور وہ مقابلہ کرنے والیوں میں سے اول آئے اور میں یہ امید رکھتا ہوں کہ سب لڑکیاں اس میں شریک ہوں گی تو ایسی لڑکی کو ایک سال کی فیس بطور انعام میں دیا کروں گا۔خدا تعالیٰ آپ کو یہ توفیق دے کہ آپ قرآن کریم سے وہ محبت کرنے لگ جائیں جس کا قرآن کریم آپ سے نقاضہ کر رہا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا آپ کے دل میں عظیم شوق پیدا ہو جائے۔“ اس ارشاد کی تعمیل کے لئے حضور سے درخواست کی گئی کہ حضور اس سکیم کے متعلق مفصل ہدایات مرحمت فرمائیں۔حضور نے فرمایا:۔آئندہ سال سے جوطالبہ قرآن مجید اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے امتحان میں جس کا کورس میں مقرر کروں گا ۶۶ فیصدی نمبر کر اول آئے گی اس کو سال بھر کی ٹیوشن فیس میری طرف سے بطور انعام دی جائے گی۔لیکن اس کے لئے یہ شرط بھی ہوگی کہ کم از کم اس کی کلاس کی پچاس فیصد طالبات نے اس امتحان میں شرکت کی ہوتا کہ طالبات میں زیادہ سے زیادہ قرآن مجید اور کتب حضرت مسیح موعود کے مطالعہ کا شوق بڑھے۔چنانچہ ہر سال حضرت خلیفتہ امیج الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز کی طرف سے مقرر کردہ نصاب کا امتحان ہوتا ہے۔اس وقت تک مندرجہ ذیل طالبات ایک سال کی فیس بطور انعام حاصل کر چکی ہیں۔ناصرہ لطیف صاحبہ امتہ احکیم لئیقہ صاحبہ، بنت مولا نا ابوالعطا صاحب و امته المصور صاحبہ بنت سید داؤداحمد صاحبہ ناصرہ صاحبہ بنت فضل قادر صاحب بشری شاہدہ صاحبہ بنت حکیم محمد اسمعیل صاحب ١٩٧٩ ء ۱۹۷۰ء امتة المصور صاحبہ بنت سید داؤداحمد صاحب سال سوم میں کسی نے انعام حاصل نہیں کیا۔ے مصباح جون ۱۹۶۸ ء ص ۵ ايضاً سال چهارم سال سوم سال دوم سال اول سال چهارم