تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 236 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 236

236 لائبریری:۔طالبات کے علم میں اضافہ کرنے اور کتب پڑھنے کا شوق پیدا کرنے کے لئے ایک لائبریری بنائی گئی۔جس میں چارسو کے قریب کتب تھیں۔ان میں سلسلہ کی کتب کے علاوہ ہر مضامین کی کتب موجود تھیں۔ملک شام سے عربی کی کتب منگوائی گئیں تا عربی کی لیاقت میں اضافہ ہو سکے۔انکے علاوہ روزانہ اخبارات بھی جاری ہیں۔ایف۔اے اور بی۔اے کی طالبات کے مشترکہ فنڈ اور مینا بازار کی رقم سے انسائیکلو پیڈیا بریٹین کا کا مکمل سیٹ بھی خریدا گیا۔تعداد کتب:۔ابتداء میں لائبریری چارسو کتب پر مشتمل تھی لیکن کتب کی موجودہ تعداد آٹھ ہزار ہے۔چار روزنامے، دو درجن سے زائد ماہوار اور ہفت روزہ انگریزی اردو رسائل طالبات کے لئے مہیا کئے جاتے ہیں۔ضرورت مند طالبات کو سال بھر کے لئے نصابی کتب بھی مفت مہیا کی جاتی ہیں۔کھیلیں:۔جس طرح روح کی غذاء کے لئے علم نہایت ضروری چیز ہے اس طرح جسم کی طاقت اور نشو و نما کے لئے کھیل اور ورزش بھی نہایت ضروری ہیں۔ابتداء میں میدان نہ ہونے کی وجہ سے طالبات میں زیادہ کھیلیں رائج نہ کی جاسکیں تاہم پی ٹی روزانہ کروائی جاتی تھی۔اسی طرح طالبات بیڈ منٹن بھی کھیلتی رہیں۔جامعہ نصرت کا پہلا ٹورنا منٹ :۔فروری ۱۹۵۲ء میں جامعہ نصرت کا پہلا ٹورنامنٹ لجنہ ہال کی چار دیواری میں منعقد کیا گیا جس میں طالبات نے مختلف دوڑوں، گولہ پھینکنا، ہائی جمپ، لانگ جمپ اور نشانہ بازی کے مقابلہ میں حصہ لیا۔۱۹۵۹ء میں محترمہ رشیدہ چوہدری صاحبہ فزیکل ڈائریکٹرس کا تقر عمل میں لایا گیا۔آپ کی وجہ سے طالبات نے کھیلوں میں بہت دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔پہلی بار طالبات نے لاہور بورڈ آف انٹر کالجیٹ میچز میں حصہ لیا۔فٹ بال میں جامعہ نصرت ٹیم نے کوئٹہ ٹیم کو ہرادیا۔لاہور بورڈ کی