تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 237 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 237

237 سالانہ کھیلوں میں طالبات کو بھجوایا گیا۔اکثر نے دوم اور سوم انعامات حاصل کئے۔بورڈ کی ڈائریکٹرس ایجوکیشن مسز نبتیا روڈ ر کو جامعہ نصرت کی طالبات کی شرکت کی وجہ سے ربوہ دیکھنے کی تحریک ہوئی چنانچہ آپ ربوہ تشریف لائیں اور کالج اور طالبات کی کھیلیں دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ٹرافی:۔۱۹۶۱ء میں محترمہ حمیدہ بانو خلجی D۔P۔I محترمہ رشیدہ چوہدری کی جگہ فزیکل ڈائریکٹرس مقرر ہوئیں۔آپ طالب علمی کے زمانہ سے ہی بہترین کھلاڑی اور کھیل کی شوقین بھی تھیں لہذا آپ کے آنے پر طالبات جامعہ نصرت نے کھیلوں میں زیادہ دلچسپی لینی شروع کر دی چنانچہ مندرجہ ذیل انعامات حاصل کئے۔۱۹۶۱ء میں والی بال ٹیم جامعہ نصرت نے ٹرافی حاصل کی (لا ہور بورڈ ) ۱۹۶۵ء میں بین الجامعی ٹورنامنٹ میں ٹرافی حاصل کی (لا ہور بورڈ ) ۱۹۶۶ ء میں ڈگری کلاسز اور انٹر نے بورڈ اور یونیورسٹی میں والی بال ٹیم نے ٹرافی حاصل کی۔۱۹۷۱ء میں انٹر کلاسز کی طالبات نے ٹرافی حاصل کی۔انعامات:۔۱۹۶۳ء میں آنسہ سعیدہ صاحبہ بنت چوہدری فضل داد صاحب نے ڈسکس تھرو میں اول انعام حاصل کر کے نیار یکارڈ قائم کیا اور۱۹۶۴ء میں اسی مقابلہ میں دوم انعام کی حق دار قرار پائیں۔۱۹۶۴ء میں بین الجامعی ٹورنامنٹ میں والی بال ٹیم نے زونل میچ جیت لیا۔یو نیورسٹی کے والی بال میچ میں رنر اپ قرار دی گئی۔لاہور اور کینر ڈ کالج کی ٹیموں کو ہرا دیا۔۱۹۶۵ء میں بورڈ آف ایجو کیشن لاہور کی سالانہ کھیلوں میں آنسہ حنیف صاحبہ بنت چوہدری عبدالواحد صاحب نے اونچی چھلانگ اور لمبی چھلانگ میں اول انعام حاصل کیا اور ۱۹۶۶ء میں لمبی چھلانگ اور تھلیٹکس میں اول انعام حاصل کئے۔۱۹۶۶ ء میں شمامۃ البشرکی صاحبہ نے اونچی چھلانگ میں اول انعام حاصل کیا۔۱۹۶۸ء میں فاخرہ سال سوم نے اونچی چھلانگ میں دوم انعام حاصل کیا۔