تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 205 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 205

205 حضور نے تقریر فرمائی ہر دو دنوں کی مردانہ جلسہ گاہ کی تقریریں بھی مستورات نے زنانہ جلسہ گاہ میں سنیں۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہا نے پردہ کے موضوع پر تقریر فرمائی۔حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ مدظلہا محترمہ بیگم صاحبہ محترم سید محمود اللہ شاہ صاحب مرحوم، محترمہ سلمی صاحبہ محترمہ امتہ اللہ خورشید صاحبہ محترمہ حمیده صابرہ صاحبہ محترمہ حفیظ الرحمن صاحبه، محترمہ نصیرہ نزہت صاحبه، محترمه امتہ المجید صاحبہ ایم۔اے محترمہ سیدہ فضیلت صاحبہ نے تقریریں کیں۔مردانہ جلسہ گاہ سے حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی تقریر ” ذکر حبیب محترم مولانا عبدالغفور صاحب مرحوم مربی سلسله محترم قاضی محمد اسلم صاحب، محترم چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ، محترم مولانا جلال الدین صاحب شمس اور محترم مولوی رحمت علی صاحب مبلغ انڈونیشیا کی تقریریں بھی سنی گئیں لے زنانہ جلسہ گاہ میں حاضری پانچ ہزار سے سواچھ ہزار تک تھی۔اس موقع پر مصباح کا خاص نمبر شائع ہوا جس میں حضور کی تقریر جو لجنہ اماءاللہ کوئٹہ کے جلسہ میں فرمائی تھی شائع ہوئی۔حضرت مصلح موعودؓ کا جلسہ سالانہ کے موقع پر مستورات سے خطاب :۔۲۷ دسمبر ۱۹۵۰ء کو حضور نے زنانہ جلسہ گاہ میں تشریف لا کر مستورات سے خطاب فرمایا تقریر کی ابتدا میں حضور نے فرمایا:۔میری عورتوں میں تقریر اس زمانے کی یاد گار ہے جبکہ لاؤڈ سپیکر عورتوں تک میری آواز نہیں پہنچا سکتا تھا۔اس وقت ضرورت تھی کہ میں عورتوں میں الگ تقریر کروں۔اب مائیکروفون اور لاؤڈ سپیکر کی وجہ سے ضرورت نہیں رہی کہ الگ تقریر کی جائے لیکن میں نے اس طریق کو جاری رکھا کیونکہ بعض باتیں اور بعض مسائل عورتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اب لاؤڈ سپیکر کی وجہ سے ( یہاں ) میری تقریر کی اتنی اہمیت نہیں رہی۔کیونکہ جب مردانہ جلسہ گاہ میں تقریر ہوگی تو آپ کے لاؤڈ سپیکر کا تعلق بھی مردانہ جلسہ گاہ کے لاؤڈ سپیکر سے کر دیا جائے گا اور جیسے مرد تقریر سنیں گے ویسے ہی عورتیں بھی سنیں گی۔دوسری وجہ یہ ہے کہ گذشتہ جلسہ سے لے کر میں متواتر گلے کی تکلیف اور شدید کھانسی سے بیمار رہا ہوں اور اب دو تین یوم سے پھر نزلہ میرے گلے، کانوں اور ناک میں گر رہا ہے اس لئے اگر میں مصباح جنوری ۱۹۵۱ء ص ۳۵