تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 204
204 یوم مصلح موعود کے جلسے:۔۲۰ فروری کو یوم مصلح موعود کے موقع پر مختلف مقامات پر بجنات نے بھی جلسے منعقد کئے اور اس پیشگوئی کی اہمیت اور اس کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر کیں۔الفضل میں مندرجہ ذیل مقامات کے جلسوں کی رپورٹیں شائع ہوئیں:۔ربوها کراچی ۲ لاہور۔سیالکوٹ۔بہلولپورس سیرۃ النبی اللہ کے جلسے:۔۲۶ نومبر کولاہور میں برکت علی اسلامیہ ہال میں زیر صدارت محترمہ بیگم سلمیٰ تصدق حسین صاحب جلسہ منعقد ہوا۔اس کے علاوہ لجنہ اماء اللہ سیالکوٹ لجنہ اماء اللہ راولپنڈی، لجنہ اماء اللہ گوجرانوالہ ، لجنہ اماءاللہ کراچی لجنہ اماء اللہ چنیوٹ، لجنہ اماءاللہ ربوہ ( زیر صدارت حضرت سیدہ اُم داؤ د صاحبہ اور لجنہ اماءاللہ ملتان چھاؤنی نے جلسے منعقد کئے۔ربوہ میں مستورات کا جلسہ سالانہ :۔جب جلسہ سالانہ کے ایام قریب آئے تو اس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔اس سلسلے میں جلسہ سالانہ خواتین کی ناظمہ حضرت سیدہ اُم داؤ د صاحبہ نے الفضل میں یہ اعلان کیا کہ احمدی بھائی جب جلسہ پر تشریف لائیں تو اپنا سامان الگ باندھیں اور اپنی بیویوں اور بہنوں وغیرہ کا سامان الگ باندھیں اور جتنے دن وہ یہاں مقیم رہیں حتی الوسع اپنی مستورات کو ملنے کی کوشش نہ کریں سوائے کسی اشد ضروری کام کے۔۲۸-۲۷-۲۶ دسمبر ۱۹۵۰ کو جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔حسب سابق حضرت اقدس خلیفہ المسح الثانی رضی اللہ عنہ کی پہلے دن مردانہ جلسہ گاہ سے افتتاحی تقریرسنی ، دوسرے دن مستورات میں تشریف لا کر لے رجسٹر کا رروائی لجنہ اماءاللہ الفضل یکم مارچ ۱۹۵۰ص۳۴ الفضل ۲۵ فروری ۱۹۵۰ء ص ۲