تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 361
361 مرتکب ثابت ہوں انہیں قرار واقعی سزادی جائے۔یہ اجلاس حکومت سے یہ بھی استدعا کرتا ہے کہ اس قسم کی ذہنیت کو بڑھنے دینا جس کی وجہ سے پاکستان کے پر امن شہریوں کی عزت و آبرو اور ان کا جان و مال محفوظ ندر ہے پاکستان کے مفاد کے سخت خلاف ہے۔نیز اسلام کے صریح احکام کی خلاف ورزی ہے۔اس لئے پاکستان میں برسراقتدار حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس قسم کی ذہنیت کی پرزور مذمت کرے اور اس کا قلع قمع کرنے کے لئے پوری جد و جہد کرے۔یہ اجلاس پوری پوری توقع رکھتا ہے کہ حکومت ہمارے اس احتجاج پر پوری توجہ دے گی اور مجرم کو عبرتناک سزادے کر انصاف قائم کرے گی۔یہ اجلاس اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر یہ ادا کرتا ہے کہ اس نے محض اپنے فضل وکرم سے نادان دشمن کو اپنے ناپاک ارادے میں نا کام اور ہمارے محبوب آقا کو محفوظ رکھا۔الحمد للہ علی ذالک۔صدقہ :۔اللہ تعالیٰ ہمارے پاک امام کو جلد از جلد کامل صحت عطا فرمائے اور ہمارے سروں پر تادیر آپ کے سایہ عاطفت کو قائم رکھے۔آمین ثم آمین حضور کی علالت کے پیش نظر لجنہ مرکزیہ کے علاوہ تقریبا ہر لجنہ نے صدقہ کئے۔لجنہ مرکزیہ اور لجنہ ربوہ نے بکروں کے صدقہ کے علاوہ یک صد روپے کی کتب، چاولوں کی دیگیں پکا کر اور کپڑے کے دو تھان تقسیم کئے۔مندرجہ ذیل مقامات کی لجنات کی قراردادیں بھی شائع ہوئیں۔راولپنڈی، گوجر خان، حیدر آباد سندھ ، ملتان چھاؤنی، بشیر آباد اسٹیٹ ، ملتان شہر، کوئٹہ، کھاریاں ضلع گجرات، بھاگلپور، نیروبی ( کینیا ) افریقہ، کراچی، احمد نگر ، لیبان ( بور نیو ) گجرات سے سکھر ۴ لے مصباح مئی واپر یل صفحہ اے حافظ آباد مصباح ماہ اپریل مئی ۱۹۵۴ء صفحه ۷۴ لمصل المصل ۳ اصلح ۲۱ مارچ ۱۹۵۴ء صفحه ۸ ۱۴ صلح ۲۳ مارچ ۱۹۵۴ء صفحه ۵