تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 362 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 362

362 لوائے احمدیت کی تیاری میں صحابیات کا حصہ :۔اس سال کا ایک اہم واقعہ یہ ہے کہ ۱۲ار جولائی ۱۹۵۴ء کو جلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی طرف سے کپاس کی تین بوریاں لجنہ مرکز یہ کو موصول ہوئیں تاکہ لوائے احمد بیت کی تیاری کے لئے صحابیات سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس میں سے بنولے الگ کریں اور روئی الگ۔یہ کپاس ڈیڑھ من تھی۔اس کے متعلق یہ ہدایت تھی کہ روئی میں دوسری روئی ذرہ بھر بھی شامل نہ ہو اور نہ ہی اسے کسی اور جگہ استعمال کیا جائے۔یہ کپاس اصحاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہی بوئی تھی اور انہوں نے ہی اسے چنا تھا۔۲۶ جولائی بروز سوموار صبح آٹھ بجے اسے صحابیات نے محترمہ بھا بھی زینب صاحبہ مرحومہ کی نگرانی میں بیلنا شروع کیا۔جن صحابیات کو اسے بلینے کا فخر حاصل ہوا، اُن کے نام تاریخ وار یہ ہیں :۔۲۶ جولائی ۱۹۵۴ء (۱) محترمہ بھا بھی زینب صاحبہ مرحومہ (۲) محترمہ سکینہ صاحبہ اہلیہ مولوی محمد ظہور صاحب احمد نگر (۳) محترمہ مہتاب بی بی صاحبہ اہلیہ چراغ دین صاحب (۴) محترمہ زینب بی بی صاحبہ اہلیہ چراغ دین صاحب آف قادر آباد حال احمد نگر (۵) محتر مہ اہلیہ صاحبہ شیخ فضل کریم صاحب مرحوم (۲) محترمه محموده بیگم صاحبہ مرحومہ اہلیہ چودھری عبد الحکیم صاحب چیمہ مرحوم۔۲۷ ؍ جولائی ۱۹۵۴ء (۷) محترمہ استانی برکت بی بی صاحبہ مرحومہ اہلیہ ٹھیکیدار اللہ یار صاحب (۸) محترمہ ساره بیگم مرحومہ اہلیہ مولوی چراغ دین صاحب (۹) محترمہ رحیم بی بی صاحبہ مرحومہ اہلیہ عبدل صاحب کشمیری (۱۰) محترمہ خیر النساء صاحبہ والدہ سید بشیر شاہ صاحب (۱۱) محترمه استانی میمونه صوفیه صاحبه (۱۲) محترمہ عائشہ صاحبہ خادمہ حضرت اماں جان (۱۳) محترمہ استانی عائشہ صاحبہ ۲۸ جولائی ۱۹۵۴ء (۱۴) محترمہ عزیز بی بی صاحبہ اہلیہ ٹھیکیدار غلام رسول صاحب (۱۵) محترمہ امتہ اللہ بیگم صاحبہ عرف لعل پری صاحبہ اہلیہ خان میر خاں صاحب (۱۶) محترمه کریم بی بی صاحبہ والدہ قاضی عبدالوحید