تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 185 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 185

185 ۱۴۔جون ۱۹۵۰ء سے طالبات آنی شروع ہوئیں اور ۱۹۔جون تک آتی رہیں۔ان کے لئے رہائش اور کھانے کا انتظام دارالضیافت کی طرف سے تھا۔اس کلاس میں شاہدرہ، ماڈل ٹاؤن لاہور ، کھاریاں،سماعیلہ، چنیوٹ ہنٹگمری، چک نمبر ۳۵، چک نمبر ۱۱۷، چک نمبر ۱۲۷ اور ربوہ سے طالبات شامل ہوئیں۔۱۸۔جون یعنی یکم رمضان المبارک کو پڑھائی شروع ہوئی اور مقررہ پروگرام کے مطابق ۲۴۔رمضان المبارک کو نصاب ختم کر دیا گیا۔تعلیم کے دوران میں طالبات کے امتحانات ہوتے رہے۔دُہرائی بھی ایسے طریق سے کرائی گئی کہ اسباق ان کو اچھی طرح سے ذہن نشین ہو جا ئیں۔۲۵۔رمضان المبارک کو امتحان کی تیاری کے لئے چھٹی دے دی گئی۔۲۶۔۲۷۔۲۸۔رمضان المبارک کو امتحان لیا گیا اور ۲۹۔رمضان المبارک کو نتیجہ نکالا گیا۔بورڈ کی طرف سے طالبات کے لئے ایک خاص پروگرام تھا تا کہ ان میں دلچسپی پیدا ہو اور وہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے اپنے فرائض کو احسن طریق پر ادا کر سکیں۔تمام طالبات خدا کے فضل سے کامیاب ہوئیں اور نتیجہ نہایت خوشکن رہا۔۲۹۔رمضان المبارک کو نتیجہ سُنانے کے بعد اول ، دوم، سوم اور ہر مضمون میں اول آنے والی طالبات کو انعامات دیئے گئے لے محترمہ رابعہ بیگم صاحبہ بنت چوہدری محمد ابراہیم صاحب آف سماعیله ۴۵۰/۵۰۰ نمبر حاصل کر کے اول اور محترمہ حمیدہ بیگم صاحبہ بنت حکیم نظام الدین صاحب ۴۲۵/۵۰۰ نمبر حاصل کر کے دوم رہیں۔کامیاب ہونے والی طالبات کے نام یہ ہیں :۔محترمہ حمیدہ بیگم صاحبہ بنت حکیم نظام الدین صاحب بیگم کوٹ لا ہور محترمہ نذیر بیگم صاحبہ بنت فضل الدین صاحب سماعیلہ ضلع گجرات۔محترمہ سلیمہ قدسیہ صاحبہ بنت ماسٹر ابراہیم خلیل صاحب ربوہ محترمہ شریفہ بیگم صاحبہ ربوہ محترمہ فاطمہ بیگم صاحبہ بنت میاں نورالدین صاحب کھاریاں ضلع گجرات محترمہ امته اللطیف صاحبہ بنت ماسٹر نذیر احمد خاں صاحب ماڈل ٹاؤن لاہور محترمہ طاہرہ بیگم صاحبہ بنت چوہدری فضل الہی صاحب کھاریاں ضلع گجرات۔محترمہ امتہ الرشید صاحبہ بنت عبدالکریم صاحب لے مصباح اگست ۱۹۵۰ء صفحه ۱۸