تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 179
179 ۱۲ محترمه استانی محمد بی بی صاحبہ مرحومه مولوی فاضل بنت حضرت مولوی شادی خاں صاحب و محترمه استانی کنیز فاطمہ صاحبہ اے بقیه حاشیه صفحه گذشته) چنانچہ وہ بیان کرتی ہے کہ میں گرتی پڑتی حضرت مسیح موعود کے گھر پہنچ گئی اور حضور کے سامنے جا کر روتے ہوئے عرض کیا کہ میری آنکھوں میں سخت تکلیف ہے اور درد اور سُرخی کی شدت کی وجہ سے میں بہت بے چین رہتی ہوں اور اپنی آنکھیں تک کھول نہیں سکتی آپ میری آنکھوں پر دم کر دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا تو میری آنکھیں واقعی خطرناک طور پر ابلی ہوئی تھیں اور میں درد سے بے چین ہو کر کراہ رہی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی انگلی پر اپنا تھوڑ اسا لعاب دہن لگایا اور ایک لمحہ کے لئے رُک کر ( جس میں شاید حضور دل میں دعا فرمارہے ہوں گے ) بڑی شفقت اور محبت کے ساتھ اپنی انگلی میری آنکھوں پر آہستہ آہستہ پھیر دی اور پھر میر ے سر پر ہاتھ رکھ کر فرمایا :۔بچی جاؤ اب خدا کے فضل سے تمہیں یہ تکلیف پھر کبھی نہیں ہوگی۔“ روایات مسماه امتہ اللہ بی بی مہاجرہ علاقہ خوست ) مسماة امتہ اللہ بیان کرتی ہے کہ اس کے بعد آج تک جبکہ میں ستر سال کی بوڑھی ہو چکی ہوں کبھی ایک دفعہ بھی میری آنکھیں دُکھنے نہیں آئیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دم کی برکت سے میں اس تکلیف سے ہمیشہ بالکل محفوظ رہی ہوں۔وہ بیان کرتی ہے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنا لعاب دہن لگا کر میری آنکھوں پر دم کرتے ہوئے اپنی انگلی پھیری تو اُس وقت میری عمر صرف دس سال کی تھی گویا ساٹھ سال کے طویل عرصہ میں حضرت مسیح موعود کے اس رُوحانی تعویذ نے وہ کام کیا جو اس وقت تک کوئی دوائی نہیں کر سکی تھی۔“ آئینہ جمال (چار تقریریں) صفحه ۳۶۵- تقریر ذکر حبیب حضرت قمر الانبیاء مرزا بشیر احمد صاحب بر موقع جلسه سالانه ۱۹۶۲ء) محترمه استانی محمد بی بی صاحبہ مرحومه مولوی فاضل بنت حضرت مولوی شادی خاں صاحب مرحوم۔ولادت ۱۹۰۶ء پچاس سال کی عمر میں ۵۷-۳-۲ کو وفات پائی۔آپ کو یہ خصوصیت حاصل تھی کہ احمدی خواتین میں سے آپ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔اس کے بعد آپ جامعہ نصرت میں ( دینیات کلاسز ) عربی کی تعلیم دیتی رہیں۔تعلیم القرآن کلاس کی طالبات کی رہائش کا انتظام پانچ چھ سال آپ کی نگرانی میں رہا۔آپ بہت نیک، خاموش طبع ، نماز روزہ کی پابند اور غریب پر در خاتون تھیں۔محترمه استانی کنیز فاطمه صاحبہ بنت مرزا محمد اسمعیل صاحب مرحوم آف کپورتھلہ زوجہ مرزا نور احمد صاحب عرصہ تک نصرت گرلز سکول کی ٹیچر رہیں۔تاریخ پیدائش ۱۰۔جون ۱۹۰۶ ء۔آ پکی دختر محترمه مسعوده بشیر صاحبہ نصرت گرلز سکول کی ہیڈ مسٹریس ہیں۔