جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 127
127 باب ختم کا حضرت خلیفہ ایح الخامس کا عہد خلافت ابتدائی حالات و انتخاب خلافت حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزيز 15 ستمبر 1950ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد مرحوم و محترمہ صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ حضرت مسیح موعود کے پڑپوتے ، حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد کے پوتے اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کے نواسے ہیں۔آپ نے تعلیم الاسلام کا لج ربوہ سے بی اے کیا۔1976ء میں ایم ایس سی کی ڈگری ایگریکلچرل اکنامکس میں حاصل کی۔1977ء سے غانا مغربی افریقہ میں تعلیمی میدان میں جماعتی خدمات کا آغاز کیا۔مارچ 1985ء سے نائب وکیل المال ثانی مقرر ہوئے۔1994ء میں آپ کا تقرر بطور ناظر تعلیم صدر انجمن احمد یہ ہو 10 دسمبر 1997ء کو ناظر اعلیٰ و امیر مقامی مقرر ہوئے۔خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ میں قابل قدر خدمات کیں۔1999ء میں کچھ عرصہ اسیر راہِ مولا رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔31 جنوری 1977ء کو آپ کی شادی مکرمہ سیدہ امۃ السبوح بیگم صاحبہ بنت محترمہ صاحبزادی امتہ الحکیم صاحبہ مرحومه و مکرم سید داؤ د مظفر شاہ صاحب سے ہوئی۔آپ کے دو بچے ہیں۔بیٹی محترمہ امتۃ الوارث فاتح صاحبہ اور بیٹا و گیا۔