جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 114 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 114

114 مصروف ہو گئے۔نومبر 1958ء میں حضرت مصلح موعود نے آپ کو وقف جدید کی تنظیم کا ناظم ارشاد مقرر فرمایا۔آپ نے بے حد محنت کی جس کے نتیجے میں اس تنظیم نے تیز رفتاری سے ترقی کی۔نومبر 1960ء سے 1966ء تک آپ نائب صدر مجلس خدام الاحمد یہ رہے۔1960ء کے جلسہ سالانہ پر پہلی مرتبہ خطاب فرمایا اور اس کے بعد تاحیات سالانہ جلسوں میں خطاب فرماتے رہے۔1961ء میں افتاء کمیٹی کے ممبر مقرر ہوئے۔1966ء سے 1969 ء تک صدر مجلس خدام الاحمدیہ رہے۔1970ء میں فضل عمر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔1974ء میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں جماعت کا موقف بتانے والی ٹیم کے ممبر تھے۔1979ء میں آپ صدر مجلس انصار اللہ مقرر ہوئے۔خلیفہ منتخب ہونے تک اس عہدہ پر فائز رہے۔خلافت رابعہ کے اہم واقعات تعمیر بيوت الذكر : حضرت خلیفہ ایسیح الرابع نے اپنے دور خلافت کے آغاز سے ہی بیوت الذکر کی تعمیر میں غیر معمولی دلچسپی لی۔1982ء میں امریکہ میں پانچ نئی بیوت الذکر اور پانچ مشن ہاؤسز کی تعمیر کی طرف توجہ دلائی اور مالی تحریک فرمائی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب امریکہ میں بیت الرحمن میری لینڈ سمیت بیوت کی تعداد چالیس ہو چکی ہے۔کینیڈا میں بیت الاسلام ٹورنٹو بہت بڑی بیت الذکر ہے۔جرمنی میں آپ نے سو بیوت الذکر کی تعمیر کا منصوبہ دیا جس پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔حضور نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ مخالفین جن بیوت الذکر کو نقصان پہنچائیں انہیں از سر نو تعمیر کیا جائے۔جیم اور ناروے میں نئی بیوت الذکر کی تعمیر کا کام ہو رہا ہے اسی طرح بیت الفتوح کے نامہ