جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 113 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 113

113 باب پنجم حضرت خلیفہ مسیح الرابع کا عبد خلافت انتخاب خلافت رابعه 10 جون 1982ء کو حضرت مصلح موعود کی قائم کردہ مجلس انتخاب خلافت نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی اچانک وفات پر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد کو للہ تعالی کے اذن اور منشاء کے ماتحت جماعت کا چوتھا خلف منتخب کیا۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے مختصر حالات زندگی حضرت خلیفہ مسیح الرابع حضرت مصلح موعود کے فرزند تھے۔آر 18 دسمبر 1928ء کو پیدا ہوئے۔1944ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔اسی سال آپ کی والدہ محترمہ حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ جو خاندانِ سادات میں سے تھیں وفات پاگئیں۔گورنمنٹ کالج لاہور سے ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی اور پھر پرائیویٹ طور پر بی۔اے پاس کیا۔1949ء میں جامعہ احمدیہ میں داخل ہوئے اور 1953 ء میں شاہد کی ڈگری حاصل کی۔1955ء میں حضرت مصلح موعود کے ہمراہ یورپ تشریف لے گئے۔اور لندن کے اسکول آف اورینٹل اسٹڈیز میں تعلیم حاصل کی۔جہاں سے اکتوبر 1957 ء میں واپس آئے۔اور پھر دینی خدمات میں ہمہ تن