جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 115
115 سے مورڈن لندن کے علاقے میں یورپ کی سب سے بڑی بیت الذکر آپ کے عہد میں تعمیر ہوئی۔ہجرت کے اُنیس سالوں میں مجموعی طور پر کل 13065 نئی بیوت جماعت احمد یہ کو دنیا بھر میں تعمیر کرنے کی توفیق ملی۔مشن ہاؤسز اور مراکز کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا۔یورپ میں 148 ، امریکہ میں 36، کینیڈا میں 10 اور افریقہ میں 656 مراکز قائم ہوچکے ہیں۔اسپین میں پہلی بیت الذکر : خلافت کے منصب پر متمکن ہونے کے بعد حضرت خلیفہ المسح الرابع نے پیدروآباد سپین میں 700 سال بعد تعمیر ہونے والی پہلی بیت الذکر کا افتتاح 10 ستمبر 1982ء کو فرمایا اس کا سنگ بنیاد حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ورا کتوبر 1980ءکو رکھا تھا۔بيوت الحمد: سپین میں خدا کا پہلا گھر بیت بشارت بنانے کی خوشی میں شکرانے کے طور پر غریب اور ضرورتمند لوگوں کے لئے مکان بنانے کی اسکیم کا اعلان بیت اقصیٰ ربوہ میں 29 اکتوبر 1982ء کو فرمایا۔آپ کے عہد خلافت میں 87 کشادہ اور آرام دہ مکان بن چکے تھے۔500 افراد کو گھر کی حالت بہتر بنانے یا وسعت دینے کے لئے رقم دی گئی۔قادیان میں بھی 37 بیوت الحمد تعمیر کئے گئے جہاں درویشان قادیان کے خاندان یا اُن کی بیوائیں رہائش پذیر ہیں۔ربوہ سے ہجرت : 1974ء سے پاکستان میں احمدیوں کے خلاف حکومتی سطح پر مخالفت میں