تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 371 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 371

جلد اوّل 340 تاریخ احمدیت بھارت صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی جانب سے قادیان کے انتظامی امور سے متعلق اہم خطوط حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے انہی ایام میں مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل امیر مقامی قادیان اور جناب ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے کو متعدد خطوط تحریر فرمائے۔یہ خطوط اصحاب احمد جلد دوم (مولفہ ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے ) میں محفوظ ہیں۔ان خطوط سے دور درویشی کے ابتدائی ایام کے احوال و کوائف پر نظر ڈالی جاسکتی ہے اور یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان پر خطر ایام میں دیار حبیب میں بیٹھے درویشان کرام کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اور بدلتے ہوئے حالات میں انہیں کیا کیا نئے مسائل پیش آرہے تھے ؟ اور وہ کس طرح اپنی جان اپنے ہاتھوں میں لئے ہوئے حفاظت مرکز کا فریضہ بجالانے کے علاوہ دوسری اہم دینی خدمات انجام دے رہے تھے۔ذیل میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے بعض خطوط کے چند اقتباسات بطور نمونہ درج کئے جاتے ہیں جو تاریخ احمدیت سے اخذ کئے گئے ہیں: 1- خط بنام مکرم مولوی عبد الرحمن صاحب جٹ امیر جماعت احمد یہ قادیان " آپ نے اپنے متفرق خطوط میں چار اغوا شدہ (مسلمان ) عورتوں کا ذکر کیا ہے جو واپس ہوکر آپ کے پاس پہنچ چکی ہیں۔مگر اعلان اور تلاش ورثاء کے لئے آپ نے پورے کوائف درج نہیں کئے۔مہربانی کر کے ایک نقشہ کی صورت میں اطلاع دیں کہ ان عورتوں کے نام اور ولدیت یا زوجیت اور عمر اور اصل سکونت وغیرہ کیا ہے تا کہ ورثاء کی تلاش میں مددمل سکے۔یہ رپورٹ ایک نقشہ کی صورت میں بنا کر بھجوا دیں۔( 16 دسمبر 1947ء) (18) 2 خط بنام ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے آپ نے لکھا ہے کہ بہشتی مقبرہ کی دیواروں اور کمرے کی تعمیر کا کام کرایا جا رہا ہے۔اور یہ کہ اس غرض کے لئے وہ اینٹیں لی گئی ہیں جو ڈاکٹر حاجی خان صاحب کے مکان کے پاس ہمارے مشتر کہ حساب کی لکھی ہوئی تھیں۔الحمد للہ اس سے بہتر مصرف ان اینٹوں کا کیا ہوسکتا ہے مگر آپ مجھے بواپسی مطلع فرمائیں کہ