تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 250 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 250

تاریخ احمدیت بھارت 221 جلد اول کھارہ میں کسی احمدی نے کسی۔۔۔(غیر مسلم ) پر گولی نہیں چلائی بلکہ واقعہ یہ ہے کہ موضع کھارا پر مسلح۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے حملہ کیا تھا۔اور وہاں گولیوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجہ پر چند۔۔۔۔(مفسده پرداز) ہلاک و مجروح ہوئے۔کیا ایک قریبی گاؤں کے واقعات کی وجہ سے قادیان میں کرفیو آرڈر لگانا درست ہے۔۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) اور مسلمانوں میں گولیوں کے مبادلے کی وجہ یہ ہے کہ۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے پیدل جانے والے قافلہ پر حملہ کر دیا تھا۔۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) -4 پر گولی محافظ فوج کی طرف سے چلائی گئی تھی۔فوج کے قصور پر قادیان کو سزادینا درست نہیں۔“ ”احسان کے اسی پر چہ میں قادیان کے باشندوں پر۔۔۔(غیر مسلم ) فوج اور پولیس کے بے پناہ مظالم ان لوگوں نے آخری وقت تک مقابلہ کی ٹھان لی“ کے زیر عنوان حسب ذیل مضمون چھپا :۔آخر قادیان کے متعلق بھی۔۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں ) اور۔۔۔۔(شر پسندوں) کی سازش بروئے کار آگئیں۔21 ستمبر سے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔تازہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ۔۔۔پولیس اور۔۔۔( غیر مسلم ) ملٹری کی مدد سے قادیان میں تباہی مچانا چاہتے ہیں۔اس وقت قادیان میں کم از کم ڈیڑھ لاکھ پناہ گزین جمع ہیں۔۔۔۔(غیر مسلم ) ملٹری اور۔۔۔۔پولیس کے ظلم وستم اور آئین سوز حرکات کے باوجود قادیان کے نوجوان ہراساں نہیں ہوئے۔وہ خندہ پیشانی کے ساتھ موت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔حکومت کو چاہئیے کہ وہاں سے عورتوں اور بچوں اور بوڑھوں کو جلد از جلد پاکستان میں لے آئے۔نامہ نگار کی تازہ رپورٹ درج ذیل ہے :۔13 ستمبر کو چوہدری سلطان ملک ذیلدار ڈیری والہ کو جو علاقہ کے معززین میں سے ہیں قادیان کے۔۔۔۔(غیر مسلم ) تھانیدار نے گرفتار کر لیا۔انہیں گالیاں دیں۔مونچھیں کھینچیں اور پھر منہ پر سیاہی اور کیچڑ لگا کر تمام علاقہ میں گشت کروایا اور چوہڑوں سے جوتے مروائے گئے۔مراد پور کے مسلمان قادیان آرہے تھے کہ ڈلہ کے مقام پر۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے ان کا سب سامان لوٹ لیا۔وہ سامان۔۔۔۔(غیر مسلم عبادت گاہ) میں منتقل کر دیا گیا۔جب قادیان کے تھانیدار کو اطلاع دی گئی تو اس نے الٹی مسلمانوں کو گالیاں دیں اور شہادتوں کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا۔14 ستمبر کو تلونڈی کے مسلمانوں کو پولیس نے کماد میں بیٹھ کر شوٹ کیا۔15 اور 16 ستمبر کو قادیان میں۔۔۔۔(مفسده پردازوں) کے جتنے خالص مسلم آبادی میں پھرتے رہے۔اور انہوں نے