تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 249 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 249

جلد اوّل 220 تاریخ احمدیت بھارت معنی خیز ہے۔تقاضائے وقت یہ تھا کہ پولیس مسلمانوں کو معمولی سے اسلحہ سے محروم کرنے کی بجائے مسلح جتھوں کے قلع قمع کی طرف توجہ دیتی جو فتنہ و فساد اور قتل و غارت پر تلے بیٹھے ہیں۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں ) نے موضع منگل ( قادیان سے آدھ میل دور) پر قبضہ کر لیا ہے۔پولیس نے اس وقت تک حملہ آور۔۔۔۔( مفسدہ پردازوں) پر گولی نہیں چلائی اور اگر اس کی یہی رفتار رہی تو فساد کے بڑھ جانے میں کوئی کسر نہ رہے گی۔کل قادیان سے ایک قافلہ چلا تھا۔لیکن۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں ) نے قادیان اور بٹالہ کے درمیان اس پر ہلہ بول دیا۔لیکن قافلہ کے فوجی محافظ ٹس سے مس نہ ہوئے۔“۔لاہور 22 ستمبر سیکرٹری انجمن احمدیہ نے اعلان کیا ہے کہ 21 ستمبر سے قادیان میں شام کے 6 بجے سے صبح کے 5 بجے تک کر فیولگا دیا گیا ہے۔اگر یہ اقدام حقیقی طور پر قیام امن کے لئے ہو تو مسلمان اس کے لئے ممنون ہوں گے۔لیکن اگر اس اقدام کا مطلب صرف یہ ہو کہ اس کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف فتنہ و فساد برپا کرنے والی طاقتوں کو بھڑکا یا جائے اور مسلمانوں کے پاس دفاع کا جو معمولی سا سامان رہ گیا ہو اس سے بھی انہیں مرحوم کر دیا جائے تو یہ بڑا افسوس ناک ہوگا۔غیر سرکاری اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی طرف سے مسلمانوں کی تلاشیاں لی جا رہی ہیں اور مسلمانوں کو لائسنس والے اسلحہ سے بھی محروم کیا جارہا ہے۔امیر جماعت احمدیہ کی اقامت گاہ کی بھی تلاشی لی گئی ہے اور پولیس اس اسلحہ آتشیں اور کارتوسوں کو بھی لے گئی ہے جن کے لئے باقاعدہ طور پر لائسنس حاصل کئے گئے تھے۔اس امر کا شدید خطرہ ہے کہ اب غیر متوقع واقعات پیش آئیں گے اور حکام صرف یہ کہ دیں گے کہ جھتے ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں۔“ -3 اسی اخبار (احسان) نے اگلے دن (25 ستمبر کو یہ خبر شائع کی:۔لاہور 23 ستمبر : کل احمدیوں کے وفد نے جالندھر میں ڈاکٹر گوپی چند بھارگو اور مسٹر سورن سنگھ وزیر داخلہ مشرقی پنجاب سے ملاقات کی۔دونوں وزیروں نے انہیں اطمینان دلایا کہ حکومت مشرقی پنجاب مسلمانوں کو نکالنا نہیں چاہتی۔وفد کے استفسار کرنے پر وزیروں نے کہا، کہ قادیان میں کرفیو آرڈر اس لئے لگایا گیا ہے کہ قادیانیوں نے موضع کھارہ ( متصل قادیان ) میں چار۔۔۔۔(غیر مسلم ) کو گولیوں سے مجروح کیا۔26 ستمبر کو کابینہ مشرقی پنجاب کے اجلاس میں قادیان کی حالت پر غور ہوگا۔وفد نے کہا کہ موضع