تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 241 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 241

جلداول 212 تاریخ احمدیت بھارت جس میں اس وقت ڈیڑھ لاکھ مسلمان پڑے ہیں ان کے اوپر کیوں۔۔۔غیر مسلم ) ملٹری چھوڑی گئی جو غریب مسلمانوں کو ڈراتی اور دھمکاتی ہے۔قادیان کے پناہ گزین مسلمان پاکستان کے وزیر اعظم مسٹر لیاقت علی خان سے دریافت کرتے ہیں کہ پاکستان کی مسلم فوج کہاں ہے وہ کیوں قادیان میں نہیں پہنچتی ؟ کیا ڈیڑھ لاکھ مسلمانوں کی جانیں ان کے نزدیک کوئی حقیقت نہیں رکھتیں۔ایک طرف۔۔۔۔پولیس ہے دوسری طرف۔۔۔۔(غیر مسلم ) ملٹری جو آنکھیں سرخ کئے تیوریاں چڑھائے عہد گزشتہ کے مصری فرعونوں کی طرح ظلم و استبداد اور غرور و نخوت کے مظاہرے کر رہی ہے۔اگر پاکستان کی مسلمان ملٹری قادیان میں مقیم مسلمانوں کی حفاظت کے لئے نہیں بھیجی جاسکتی تو کم از کم انہیں جواب دے دیا جائے۔قادیان بیرونی دنیا سے بالکل منقطع ہو چکا ہے۔واہگہ تک تمام راستے پر خطر ہو چکے ہیں۔قادیان کے مجاہدین موت سے نہیں ڈرتے بلکہ وہ اس موت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں جو منہ کھولے ہوئے ان کی طرف بڑھ رہی ہے۔وہ صرف پناہ گزینوں بوڑھوں عورتوں اور بچوں کو جلد سے جلد پاکستان بھیج دینا چاہتے ہیں تا کہ وہ آنے والی موت کے ساتھ بے فکر ہو کر لڑ سکیں۔ہمارے نامہ نگار نے محکمہ حفاظت قادیان کے ماتحت کام کرنے والے نوجوانوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔یہ نوجوان ساری ساری رات جاگتے اور پہرہ دیتے ہیں۔ان میں سے اکثر کو چومیں چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹیاں ادا کرنی پڑتی ہیں۔ان کے بدن تھکے ہوئے ، آنکھیں سوجی ہوئی ، اعضاء مضمحل ہیں لیکن اس کے باوجود وہ خوفزدہ نہیں بلکہ مسرور و شادماں نظر آتے ہیں۔جب ان سے پوچھا جاتا ہے ” کیا تم لاہور جانا چاہتے ہو تو وہ جواب دیتے ہیں ہم موت سے ڈر کر بھا گنا نہیں چاہتے بلکہ موت کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔“ پہرہ داروں میں سے ایک نوجوان نے جس کی عمر صرف پندرہ سال کی تھی ہمارے نامہ نگار کو کہا کہ ” پہلے ہمارے ارد گرد۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کا گھیرا تھا۔مگر اب ہمیں چاروں طرف موت نظر آرہی ہے یہ موت کیا ہے۔۔۔۔۔(غیر مسلم ملٹری جو ہمیشہ اسی تاک میں رہتی ہے کہ کب موقعہ ملے تو وہ ہمیں ہلاک کر دے لیکن ہم موت سے نہیں ڈرتے۔“ قادیان کے اردگرد کے دیہات کو مسلمانوں سے صاف کر کے اور وہاں۔۔۔(غیرمسلموں) کو بسا کر اب۔۔۔۔( غیر مسلم ) ملٹری قادیان تک محلوں پر حملے کروارہی ہے۔پہلے قادیان کے ایک محلے اسلام آباد کو زبردستی خالی کروایا گیا جو آریہ ہائی سکول اور ریلوے لائن کے ساتھ ہے۔پھر پولیس نے