تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 311 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 311

جلد اوّل 280 تاریخ احمدیت بھارت قادیان چلے گئے مگر ٹھیکیدار ولی محمد صاحب کے بزرگ قائم رہے کہ نہیں ہم یہ جگہ چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔یہ گھرانہ چونکہ زمینداری کی وجہ سے مشہور تھا لہذا۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کا خیال تھا کہ یہاں بہت زیادہ مال و دولت ہوگی۔۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے جب اس گھر پر حملہ کیا تو اس حملے میں ٹھیکیدار ولی محمد صاحب کی والدہ محترمہ عالم بی بی صاحبہ، چچا چراغ دین صاحب، چچی جان بی بی صاحبہ، چا کا بیٹا تین سالہ منور احمد اور چچا کی ایک بیٹی اور رشتے دار محمد شریف آف قادر آبادکو گھر پر ہی شہید کر دیا گیا۔حملے کے وقت اگر چه محمد رمضان صاحب اپنے تین سالہ پوتے کو ساتھ لے کر گھر سے نکلنے میں کامیاب تو ہو گئے مگر۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے پیچھا کر کے تالاب کے قریب ان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔مکرم نیاز علی صاحب شہید اب ایک اور دوست مکرم نیاز علی صاحب کھاریاں کی شہادت کا ذکر کرتا ہوں۔مکرم خواجہ غلام نبی صاحب بلا نوی بیان فرماتے ہیں کہ میرا ایک بچہ حمید جو مرکزی حفاظت کا فریضہ ادا کرنے والوں میں شامل تھا اور محلہ کی مخدوش حالت پر اطلاع پاکر اور یہ سن کر کہ۔۔۔۔( مفسدہ پردازوں) کے حملے کا بہت بڑا زور ہمارے مکان کے پاس ہے میری خبر معلوم کرنے کے لئے گھر آیا تھا اور ہم یہ دیکھ کر کہ قریب قریب کی عورتیں اور بچے جاچکے ہیں اپنے مکان سے نکلے اور بابوا کبر علی صاحب مرحوم کی کوٹھی میں پہنچے۔جہاں مرکزی حفاظت کرنے والے نوجوان مقیم تھے۔میرے وہاں جانے کے تھوڑی دیر بعد انچارج صاحب کو اطلاع پہنچی کہ ایک مکان میں ابھی تک بہت سی عورتیں اور بچے محصور ہیں اور خطرہ لمحہ بہ لمحہ بڑھتا چلا جارہا ہے ان کو بحفاظت نکالنے کا انتظام کیا جائے۔اس پر انچارج صاحب نے نوجوانوں کو آواز دی اور وہ دوڑتے ہوئے آکر ان کے گرد جمع ہو گئے اور جب انہیں بتایا گیا کہ فلاں مکان میں عورتیں اور بچے موجود ہیں ان کو نکال لائیں تو ایک لمحہ کے توقف کئے بغیر سارے کے سارے نوجوان جن کی تعداد پندرہ بیس سے زیادہ نہ تھی ملٹری اور۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کی گولیوں اور۔۔۔۔(ان) کی کر پانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے محض لاٹھیاں لے کر دوڑ پڑے اور تھوڑی ہی دیر میں دوسو کے قریب عورتوں اور بچوں کو بحفاظت نکال لائے۔یہ بھی رعب کی نصرت کی ایک عجیب مثال ہے۔ایک طرف فوج بھی تھی، پولیس بھی تھی ،۔۔۔۔(مفسدہ پرداز ) ہر قسم کے ہتھیاروں