تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 312
تاریخ احمدیت بھارت 281 جلد اول رائفلوں، کر پانوں وغیرہ سے مسلح ، اور مقابل پر یہ پندرہ ہیں صرف لاٹھی بردار اور ان کو یہ توفیق مل گئی کہ ان کے حملے کو چیرتے ہوئے ، ان کے جتھے کو چیرتے ہوئے بیچ میں سے راستہ بنایا اور محفوظ طریق پر عورتوں اور بچوں کو نکال لائے۔کسی قسم کی کسی گھبراہٹ کا کوئی اظہار نہیں کیا۔جب ہمارے مجاہد ان کو اپنی حفاظت میں بورڈنگ کی طرف لا رہے تھے تو موضع سے قادیان آنے والے راستے کے قریب جو محلہ دارالرحمت اور محلہ دار العلوم کے درمیان واقع ہے بہت سے مسلح۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں ) نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔یہ دیکھ کر ہمارے نوجوان جن کے پاس لاٹھیاں تھیں ان کے مقابلے پر ڈٹ گئے اور پھر اللہ تعالیٰ نے یہ معجزہ دکھا یا کہ ان۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کو توفیق نہ ملی ان کو مارنے کی۔جب تک ملٹری اور پولیس والے وہاں نہ پہنچے۔اس سے پہلے کئی۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کو یہ پندرہ ہمیں نو جوان لاٹھیاں مار کر بھگا چکے تھے اور ہمارے نوجوانوں میں کسی کو خراش تک نہیں آئی تھی۔خواتین اور بچوں کو نرغے سے نکالنے کے لئے جو مجاہدین اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر مردانہ وار آگے بڑھے تھے ان میں ایک مجاہد جو نہایت سنجیدہ نوجوان اور رضا کار بن کر قادیان کی حفاظت کی غرض سے کھاریاں ضلع گجرات سے آیا ہوا تھا اس کا نام نیاز علی تھا۔نہ معلوم اپنے ساتھیوں سے کس طرح علیحدہ ہو گیا بعد میں معلوم ہوا کہ ملٹری نے نہایت سفا کی سے ان کو گولی کا نشانہ بنادیا۔اب یہ دیکھیں کتنا عظیم خدا تعالیٰ کی نصرت کا معجزہ ہے کہ پندرہ بیس لاٹھی بردار بغیر کسی رائفل کے جاتے ہیں اور۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کے لشکر کے بیچ سے رستہ بناتے ہوئے صفیں چیرتے ہوئے فوج اور پولیس کی گولیوں سے بے خوف پار اتر جاتے ہیں اور احمدی عورتوں اور بچوں کو نکال لانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور اس عرصہ میں ان کو خراش تک نہیں آتی جب کہ کئی۔۔۔۔(مفسدہ پرداز ) جن کی تعداد معین نہیں وہ ان کی لاٹھیوں سے ہی مارے گئے۔تو یہ واقعات بتاتے ہیں کہ احمدیت کوئی مسیح موعود کا لگایا ہوا پودا نہیں یہ خدا کے ہاتھ کا گایا ہوا پودا ہے جس کو اللہ نے آپ کے ہاتھ سے لگوایا ہے اور یہ پودا بھی نا کام نہیں ہوسکتا۔یہ لاز م بڑھے گا اور لازماً ہمیشہ ترقی کرتا چلا جائے گا اور دشمن کی پھونکیں اس روشن چراغ کو کبھی بجھا نہیں سکیں گی جسے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی اور قرآن کی پیشگوئیوں کے مطابق اس زمانہ میں روشن کیا گیا ہے۔