تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 310 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 310

تاریخ احمدیت بھارت 279 جلد اوّل دکھانا۔واقعہ اس نے پیٹھ نہ دکھائی۔یہ وہ پہلو ہیں جو ان کی شہادت کو بہت ہی عظیم کر کے دکھا رہے ہیں اور پھر انہوں نے اپنی ماں کے نام یہ پیغام بھیجا کہ میری ماں سے کہہ دو کہ تمہارے بیٹے نے تمہاری وصیت پوری کر دی ہے اور یہ پیغام دے کر انہوں نے جان دے دی۔مکرم محمد رمضان صاحب شہید آف کھارا اور انکا خاندان اب ایک واقعہ محمد رمضان، عالم بی بی، چراغ دین جان بی بی ، منور احمد وغیرہ شہداء کا میں بیان کرتا ہوں۔ٹھیکیدار ولی محمد صاحب جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ابھی زندہ ہیں وہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد محترم محمد رمضان صاحب کا خاندان موضع کھارا نزد قادیان کا رہائشی تھا۔ان کا خاندانی پیشہ زمینداری تھا۔پہلے ان کا خاندان کسی پیر کا مرید تھا۔خدا کے فضل سے 36 ء یا 37 ء میں سب خاندان احمدی ہو گیا۔مکرم محمد رمضان صاحب اور مکرم چراغ دین صاحب جو دونوں بھائی مخلص احمدی تھے، دیانت میں اتنے مشہور تھے کہ جب غدر کے وقت حالات خراب ہوئے تو اکثر لوگ اپنی امانتیں محمد رمضان کے پاس آکر جمع کرایا کرتے تھے۔ان کو یقین تھا کہ یہاں ان کا مال محفوظ رہے گا۔جب ہندو تاجر کھارا کے علاقہ میں آباد ہونا شروع ہوئے تو انہوں نے گورنمنٹ سے یہ درخواست کی کہ ان کو یہ علاقہ خالی کر کے دیا جائے۔سکھوں اور ہندوؤں کے کردار کا یہ فرق ہے کہ سکھ تو بزور شمشیر خود علاقہ خالی کروالیا کرتے تھے۔ہندوؤں کا یہ مطالبہ تھا کہ پہلے خالی کراؤ پھر ہم جائیں گے۔تو پرانے بنی اسرائیلیوں کی کچھ روایات ان میں ابھی تک زندہ ہیں۔بہر حال انہوں نے حکومت سے یہ درخواست کی اور حکومت خاص طور پر ہندوؤں کا تو بہت ہی لحاظ کرتی تھی کہ ہمیں پہلے خالی کر دو پھر ہم داخل ہوں گے۔جب قادیان میں جماعت کو علم ہوا کہ کھارا کے احمدی اس وقت مشکل میں ہیں تو کچھ خدام سینوں پر اسلحہ باندھ کر ہماری مدد کو پہنچے۔یعنی ولی محمد صاحب یہ واقعہ بیان کر رہے ہیں۔۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے ان کی مزاحمت کی مگر خدام نے جرات اور بہادری کے ساتھ۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) پر فائرنگ کی حتی کہ گاؤں کا ایک حصہ۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) سے بالکل خالی کر دیا اور خدام گاؤں کے اندر داخل ہو گئے اور احمد یوں کو کہا کہ آپ لوگ سورج نکلنے سے پہلے قادیان چلے جائیں تب آپ لوگ بیچ سکتے ہیں۔چنانچہ اسی ہدایت پر ٹھیکیدار ولی محمد صاحب کے بزرگوں کے سوا سب احمدی سورج نکلنے سے پہلے