تعمیر بیت اللہ کے 23 عظیم الشان مقاصد — Page 95
کہ جو ہدایت اور و تعلیم اورجو شریعیت تم پر نازل کی گئی ہے، تم بلاخوف اور غیر خطرے کے دلیری کے ساتھ اس کی تبلیغ کردو اور اس آپ حیات کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤ لیکن ہم تمہیں یہ بتاتے ہیں کہ اس تبلیغ پر دنیا راضی نہیں ہوگی اور خوش نہیں ہوگی بلک وہ ہزار منصوبے بنائے گی تمہیں قتل کرنے کے تمہیں ہلاک کرنے کے تمہیں مٹا دینے کے، تمہاری تنظیم کوٹا دینے کے لیکن تم دنیا اور اس کے منصوبوں اور سازشوں کی پروا نہ کرو، کیونکہ ہمارا تم سے یہ وعدہ ہے کہ تم ہماری بنا میں ہو ، ہماری حفاظت میں ہو۔دنیا جو چاہے کرے ، دنیا کی سب طاقتیں بھی اکٹھی ہونا چاہتی ہوں، ہولیں تمہیں تباہ نہیں کرسکتیں تھیں بلاک نہیں کرسکتیں۔اس لیے تم بغیر کسی خوف اور خطرے کے اپنی تبلیغ میں لگے رہو کیونکہ یا ہماری حفاظت کرنے والے ہیں۔ہمارے فرشتے آسمان سے نازل ہوں گے اور تمہیں ہلاکت سے بچائیں گے اور محفوظ رکھیں گئے۔اس آیت کو شروع کیا گیا ہے تبلیغ پر زور دینے سے اور پھر تی دی گئی ہے کہ جب تم تبلیغ کرو گے تو تمہارے خلافت فتنے تو کھڑے ہوں گے گر تم پارک نہیں ہوگئے تکلیفیں تو دنیا میں دنیا دانوں سے خدا تعالیٰ کے لیے خدا کے بندوں کو پہنچتی ہی ہیں لیکن تم خداتعالی کی پناہ میں ہواور خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ تمہیں کوئی طاقت ہلاک نہیں کر سکتی، مٹا نہیں سکتی۔اگر یہ وعدہ امت محمدیہ کو نہ دیا جاتا تو بلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِن رب کا جو فریضہ تھا وہ بھی ادانہ کر سکتی ، کیونکہ انہیں یہ فکر ہوتی کہ اگر شمن نے ہمیں ہلاک کردیا تو تبلیغ کا راستہ گلیتہ منقطع ہو جائے گا۔خدا تعالیٰ نے کہا میں سے بعض مارے جاسکتے ہیں۔تم میں سے بعض بلاک کیے جا سکتے ہیں۔تم میں سے بعض قید کیسے جا سکتے ہیں۔تم میں سے بعض تبلیغ کے لحاظ سے پابند کیے جاسکتے ہیں۔تم میں سے بعض کی زبان بندی کی جاسکتی ہے۔تم میں سے بعض کی فلم بندی کی جاسکتی ہے۔لیکن بحیثیت مجموعی امت کہ اس قسم کے ابتدا اور اس قسم کے مصائب سے خدا تعالی کی پناہ میں ہے اور اس قسم کی کوئی مصیبت اس پر نہیں آسکتی جو صفحہ ہستی سے اسے مٹا دے۔اگر آپ غور کریں تو ایک وقت وہ بھی تھا کہ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خدا کی مخالفت میں نہ ہوتے تو نگہ کا کوئی ایک سر پھرا آپ کو قتل کردیا یعنی اسلام کو مانے کے لیے صرف ایک آدمی کی ضرورت تھی۔پھر ایک وقت وہ آیا کہ اگر تین بار