حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 46 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 46

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات الفاظ لکھو کھ دیئے۔جب یہ تار قادیان پہنچا تو حضرت مولوی صاحب اپنے مطب میں بیٹھے ہوئے تھے۔اس خیال سے کہ حکم کی تعمیل میں دیر نہ ہو۔اسی حالت میں فوراً چل پڑے۔نہ گھر گئے نہ لباس بدلا نہ بستر لیا۔اور لطف یہ ہے کہ ریل کا کرایہ بھی پاس نہ تھا۔گھر والوں کو پتہ چلا تو انہوں نے پیچھے سے ایک آدمی کے ہاتھ کمبل تو بھجوادیا مگر خرچ بھجوانے کا انہیں بھی خیال نہ آیا اور ممکن ہے گھر میں اتنا روپیہ ہو بھی نہ۔جب آپ بٹالہ پہنچے تو ایک متمول ہندو رئیس نے جو گویا آپ کی انتظار ہی کر رہا تھا ، عرض کی کہ میری بیوی بیمار ہے۔مہربانی فرما کر اسے دیکھ کرنسخہ لکھ دیجئے۔فرمایا۔میں نے اس گاڑی پر دہلی جانا ہے۔اس رئیس نے کہا۔میں اپنی بیوی کو یہاں ہی لے آتا ہوں۔چنانچہ وہ لے آیا۔آپ نے اسے دیکھ کر نسخہ لکھ دیا۔وہ ہندو چپکے سے دہلی کا ٹکٹ خرید لایا۔اور معقول رقم بطور نذرانہ بھی پیش کی۔اور اس طرح سے آپ دہلی پہنچ کر حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔( حیات نور باب چہارم، مصنفہ محترم عبد القادر صاحب ،سوداگرمل،صفحہ 285) کھجور نے حیرت انگیز طور پر معجزانہ اثر دکھایا محترم عبد الماجد صاحب طاہر ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن بیان کرتے ہیں:۔حضرت چوہدری حاکم دین صاحب کا بیان کردہ ایک واقعہ پیش کرتا ہوں۔چوہدری حاکم دین صاحب قادیان میں بورڈنگ ہاؤس میں ایک معمولی ملازم تھے۔آپ کے پہلے بچے کی ولادت کے وقت آپ کی اہلیہ کی تکلیف بہت بڑھ گئی۔آپ بیان کرتے ہیں کہ اس حالت میں کوئی اور صورت نہ پاکر میں رات گیارہ بجے حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے گھر پہنچا اور چوکیدار سے کہا کہ کیا میں اس وقت حضور سے مل 46 46