حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 45
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات جن کے ساتھ قیمہ رکھا ہوا تھا۔میں سخت حیران ہوا اور میں نے دل میں کہا لو بھئی۔وہ کھانا بھی ہم نے کھا لیا اور یہ خدا کی طرف سے اور کھانا بھی آ گیا۔کیونکہ اس کھانے کا ہمیں مطلقا علم نہیں تھا۔” میں نے حضرت مولوی صاحب سے عرض کیا کہ حضور جب ہم قادیان سے چلے تھے تو چونکہ اچانک اور بے وقت چلے تھے میں نے دل میں سوچا کہ آج ہم دیکھیں گے کہ مولوی صاحب کو کھانا کہاں سے آتا ہے۔سو پہلے آپ کی دعوت ہوگئی اور اب یہ پراٹھے بستر سے بھی نکل آئے ہیں۔حضرت مولوی صاحب نے فرمایا۔شیخ صاحب ! اللہ تعالیٰ کو آزمایا نہ کرو اور خدا سے ڈرو۔اس کا میرے ساتھ خاص معاملہ ہے۔“ حیات نور باب چہارم، مصنفہ محترم عبدالقادر صاحب،سوداگرمل ،صفحہ 273 تا275) آقا کے حکم کی تعمیل میں بغیر کسی تیاری کے دہلی کے لئے نکل پڑے مکرم شیخ عبد القادر صاحب تحریر فرماتے ہیں: ۲۲ اکتوبر ۱۹۰۵ء کو حضرت اقدس حضرت ام المومنین کو آپ کے خویش و اقارب سے ملانے کے لئے دہلی تشریف لے گئے۔ابھی دہلی پہنچے چند ہی دن ہوئے تھے کہ حضرت میر ناصر نواب صاحب بیمار ہو گئے۔اس پر حضور کو خیال آیا کہ اگر مولوی نورالدین صاحب کو بھی دہلی بلا لیا جائے تو بہتر ہوگا۔چنانچہ حضرت مولوی صاحب کو تار دلوا دیا۔جس میں تار لکھنے والے نے امیجی ایٹ (Immediate) یعنی بلا توقف کے 445