حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 47
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات سکتا ہوں؟ چوکیدار نے نفی میں جواب دیا۔لیکن حضور نے میری آواز سن لی اور مجھے اندر بلالیا۔میں نے بیوی کی تکلیف کا ذکر کیا۔آپ نے کھجور پر دعا پڑھ کر مجھے دی اور فرمایا یہ جا کر اپنی بیوی کو کھلا دو اور جب بچہ ہو جائے تو مجھے بھی اطلاع دے دیں۔حضرت حاکم دین صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے وہ کھجورا اپنی بیوی کو کھلا دی۔اس کھجور نے حیرت انگیز طور پر معجزانہ اثر دکھایا اور تھوڑی دیر بعد بچی کی ولادت ہوگئی۔حضرت حاکم دین صاحب کہتے ہیں کہ میں نے رات کے وقت حضور کو جگانا مناسب نہیں سمجھا کہ آپ سورہے ہوں گے۔جب صبح اذان کے وقت حاضر ہوا اور سارا حال عرض کیا تو حضور نے فرمایا: 'بچی پیدا ہونے کے بعد تم میاں بیوی تو آرام سے سور ہے۔اگر مجھے بھی اطلاع دے دی ہوتی تو میں بھی آرام کر لیتا۔میں تمام رات تمہاری بیوی کیلئے دعا کرتارہا ہوں۔“ یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے حاکم دین صاحب بے اختیار رو پڑے اور کہنے لگے کہاں چپڑاسی حاکم دین اور کہاں نورالدین اعظم۔(بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 25 ستمبر 2015 ء تا 1 /اکتوبر 2015 ، صفحہ 14) 47