حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 25
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات لگا۔جس پر حضرت صاحب نے اپنے مبارک ہاتھوں سے اسے ایسا کرنے سے روکا اور میں نے دیکھا کہ آپ کا چہرہ سرخ ہو گیا اور آپ نے بڑے جوش میں فرمایا کہ انبیاء دنیا میں شرک مٹانے آتے ہیں اور ہمارا کام بھی شرک مٹانا ہے نہ کہ شرک قائم کرنا“ ( سیرۃ المہدی جلد اول حصہ دوم مصنفہ حضرت مرزا بشیر احمد ایم اے صفحہ 295 روایت نمبر 319) صرف ایک دورات دُعا کی ضرورت تھی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے بیان کرتے ہیں کہ : مولوی شیر علی صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا کہ ہمیں یہ خیال آیا تھا کہ تبلیغ کے لئے انگریزی کے سیکھنے کی طرف توجہ کریں اور ہمیں امید تھی کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے ہمیں اس کا علم عطا کر دے گا۔بس صرف ایک دورات دُعا کی ضرورت تھی۔لیکن پھر یہ خیال آیا کہ مولوی محمد علی صاحب اس کام میں لگے ہوئے ہیں اور ان کی انگریزی کی تعریف بھی کی جاتی ہے۔اس لئے ہماری توجہ اس امر کی طرف سے ہٹ گئی۔سیرۃ المہدی جلد اول حصہ دوم مصنفہ حضرت مرزا بشیر احمد ایم اے صفحہ 357 روایت نمبر 395) اور ڈاکو بھاگ گئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : قاضی محمد یوسف صاحب پشاوری نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ 25 25