حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 24 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 24

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات ٹھہر گئے اور کہا کہ لو یہ دیکھ لو۔دیکھنے والے سب حیران تھے کہ یہ ( کیا ) ماجرا ہے۔اور کسی نے حضرت صاحب سے دریافت بھی کیا۔جس پر حضرت صاحب نے فرمایا کہ جب میں نے کتاب ہاتھ میں لے کر ورق الٹانے شروع کئے تو مجھے کتاب کے صفحات ایسے نظر آتے تھے کہ گویا وہ خالی ہیں اور ان پر کچھ نہیں لکھا ہوا اسی لئے میں ان کو جلد جلد اُلٹاتا گیا آخر مجھے ایک صفحہ ملا جس پر کچھ لکھا ہوا تھا اور مجھے یقین ہوا کہ یہ وہی حوالہ ہے جس کی مجھے ضرورت ہے۔گویا اللہ تعالیٰ نے ایسا تصرف کیا کہ سوائے اس جگہ کے کہ جس پر حوالہ درج تھا باقی تمام جگہ آپ کو خالی نظر آئی۔(سیرۃ المہدی جلد اول حصہ دوم مصنفہ حضرت مرزا بشیر احمد ایم اے صفحہ نمبر 282 روایت نمبر 306) ہمارا کام بھی شرک مٹانا ہے جس طرح خدا تعالیٰ کو اپنی توحید و تفرید بے حد عزیز ہے اسی طرح انبیاء کو بھی اپنے خدائے واحد و یگانہ کی توحید سے بے حد محبت ہوتی ہے۔انبیاء دُنیا میں توحید کے قیام کے لئے ہی مبعوث ہوتے ہیں۔شرک کو ختم کرنا اور توحید کو قائم کرنا اُن کا اولین فریضہ ہوتا ہے۔اس تعلق میں ایک دلچسپ روایت پیش ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:۔قاضی محمد یوسف صاحب پشاوری نے مجھے بذریعہ خط اطلاع دی کہ میں جب شروع میں قادیان گیا تو ایک شخص نے اپنے لڑکے کو حضرت صاحب کے سامنے ملاقات کے لئے پیش کیا۔جس وقت وہ لڑکا حضرت صاحب کے مصافحہ کیلئے آگے بڑھا تو اظہار تعظیم کے لئے حضرت کے پاؤں کو ہاتھ لگانے 24