حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 110 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 110

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات کا چینل اس دنیا میں امید کی ایک واحد کرن ہے۔آپ کے پاس محمدی فیض کا خزانہ ہے۔جب : حضور انور الحوار المباشر میں تشریف لائے تو اس دوست نے لکھا اس بار جب حضرت خلیفہ ایج سٹوڈیو میں تشریف لائے تو میں اپنے جذبات ضبط نہیں کر سکا۔اور زار و قطار رونا شروع کیا۔مجھے یوں محسوس ہوا کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی مجلس میں موجود ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک زمانہ میں ہوں۔میں ساری تکلیف اور درد بھول گیا۔آپ کے پروگرام بہت خوبصورت اور دلکش ہیں اور یہ تاریکیوں کو منور کرنے والے ہیں۔(مصالح العرب جلد دوم صفحه ۴۳۲-۴۳۱) الغرض سید نا حضور انور کے دور خلافت میں، عربوں میں تبلیغ ، روحانی خزائن کا عربی ترجمہ ، عربی میں لائیو پروگرام ، ایم ٹی اے العربیہ ۳ کا اجراء اور آپ کا عربی میں خطاب یہ وہ ایمان افروز واقعات ہیں جو ہمارے ایمانوں میں ترقی کا باعث اور خلافت احمدیہ کے منجانب اللہ ہونے کے زندہ و تابندہ ثبوت ہیں۔الحمد للہ علی ڈیک! قبولیت دعا کا ایک زندہ اور نا قابل فراموش واقعہ ۴ رفتی ۲۰۰۸ء جمعرات کا دن تھا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنے فار ایسٹ ممالک کے دوران ناندی نجی میں تھے۔رات قریباً اڑھائی بجے کا وقت تھا کہ ربوہ ،لندن ، اور دنیا کے مختلف ممالک سے فون آنے شروع ہو گئے۔کہ اس وقت ٹی وی پر جو خبریں آرہی ہیں ان کے مطابق ایک بہت بڑا سونامی طوفان نجی کے ساتھ والے جزائر TONGA میں آیا ہے اور یہ طوفان طاقت کے لحاظ سے انڈونیشا والے سونامی سے بڑا 110