حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 111 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 111

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات ہے۔جس نے لکھو کھا لوگوں کو غرق کر دیا تھا۔اور دنیا کے کئی ممالک میں تباہی مچائی تھی جب TV آن کیا تو یہ خبریں آرہی تھیں کہ یہ سونامی مسلسل اپنی شدت اور طاقت میں بڑھ رہا ہے اور صبح کے وقت ناندی نجی کا سارا علاقہ غرق کر دے گا۔صبح ساڑھے چار بجے جب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نماز فجر کی ادائیگی کیلئے تشریف لائے تو حضور انور کی خدمت میں اس طوفان کے بارے میں رپورٹ پیش ہوئی اور جو پیغامات خیریت دریافت کرنے کیلئے فون پر موصول ہورہے تھے ان کے متعلق بتایا گیا۔حضور انور نے نماز فجر پڑھائی اور بڑے لمبے سجدے کئے اور خدا کے حضور مناجات کیں۔نماز سے فارغ ہو کر مسیح کے خلیفہ نے احباب جماعت کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ فکر نہ کریں اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا کچھ نہیں ہوگا۔اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز واپس تشریف لے آئے۔واپس آکر جب ہم نے TV آن کیا تو TV پر یہ خبریں آنا شروع ہو گئیں کہ اس سونامی کا زور ٹوٹ رہا ہے اور آہستہ آہستہ اسکی شدت ختم ہورہی ہے۔پھر قریب دو اڑھائی گھنٹے کے بعد یہ خبریں آگئیں کہ اس طوفان کا وجود ہی مٹ گیا ہے۔پس اس دُنیا نے عجیب نظارہ دیکھا کہ وہ سونامی ،جس نے اگلے چند گھنٹوں میں لکھوکھا لوگوں کو غرق کرتے ہوئے سارے علاقہ کو صفحہ ہستی سے مٹادینا تھا خلیفہ وقت کی دُعا سے چند گھنٹوں میں خود اس کا وجود مٹ گیا۔اس روز نجی کے اخبارات نے یہ خبریں لگائیں کہ سونامی کاٹل جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔۔۔یہ معجزہ خلیفہ وقت کی دُعا سے رونما ہوا۔پس آج جہاں جماعت احمدیہ کی ترقیات خلافت احمدیہ سے وابستہ ہیں۔وہاں دنیا کی بقاء بھی خلافت احمدیہ سے وابستہ کر دی گئی ہے۔آج جماعت احمدیہ کا ہر فرد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان الفاظ پر صداقت کا 111