حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 109 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 109

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات انور کے یہ الفاظ ” میرے عہد میں عربوں میں تبلیغ کیلئے راہ کھلے گی اور عربوں میں احمدیت کا نفوذ ہوگا خدا تعالیٰ کی طرف سے بشارت تھی جسکے پورا ہونے کے ہم گواہ ہیں۔مصالح العرب جلد دوم صفحه ۳۴۹ تا ۳۵۱) پروگرام «الحوار المباشر میں ۲۷ مئی ۲۰۰۸ ء کا دن ایک عظیم الشان و بابرکت دن ہے۔اس دن سید نا حضرت امیر المومنین خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بنفس نفیس اس پروگرام میں تشریف لائے اور اپنے وجود باجود سے اسے برکت اور رونق بخشی۔اسکے بعد ۸/جون ۲۰۰۸ ء کے دن اس ماہ کے’ الحوار المباشر“ کا آخری Episode تھا۔حضور اس پروگرام میں تشریف لائے اور تقریباً ۱۶ منٹ تک تشریف فرما رہے اور عربوں کو خطاب فرمایا۔حضور انور کے اس خطاب کے بارہ میں ایک غیر از جماعت دوست مکرم عماد عبدالبدیع صاحب آف مصر نے لکھا:۔میں ٹی وی کے آگے بہت کم بیٹھتا تھا لیکن بیماری کی وجہ سے ایک دن میں بیٹھا مختلف چینل بدل رہا تھا کہ اچانک آپ کا یہ چینل مل گیا۔مجھے ایک خزانہ مل گیا۔اگر میری بیماری نہ ہوتی تو شاید اس خزانہ سے محروم رہتا۔اس پر میں خُدا تعالیٰ کا شکر گذار ہوں کیونکہ میرے ذہن میں مذہب کے بارے میں بہت سے سوالات پیدا ہوتے تھے جن کا جواب مجھے کبھی بھی نہ آتا تھا۔اور کوئی میری تسلی نہ کراتا تھا۔خدا شاہد ہے کہ یہ چینل اور اس کو چلانے والے نیک لوگ میرے درد کی دوا بن گئے حتی کہ میں سخت بیماری کی ساری تکلیفیں بھول کر خلیفۃ المہدی کی محبت سے مجبور ہو کر انٹرنیٹ کیفے گیا ہوں تا کہ یہ خط بھیجوں۔آپ 109