حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 108
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات یعنی اے مسرور میں تیرے ساتھ ہوں۔اور اب تو ہماری جگہ بیٹھ اور ہم چلتے ہیں ( بدر جلد ۶ نمبر ۲۰۱ مورخہ ۱۰؍ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۲ تذکره صفحه ۴۰۱) آپ کے مبارک دور میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے یہ الہام بھی عجیب شان سے پورے ہوئے۔يدعون لك ابدال الشّام وعباد الله من العرب ( یعنی تیرے لیے ابدال شام کے دعا کرتے ہیں اور بندے خدائے عرب میں سے دُعا کرتے ہیں ) اور یصلون عليك صلحاء العرب وأبدال الشام ( یعنی صلحائے عرب اور ابدال شام تجھ پر درود بھیجتے ہیں ) اللہ تعالیٰ نے اپنی تقدیر کے تحت عرب ممالک میں تبلیغ اور احمدیت کے پھیلاؤ کیلئے آسمانی ابواب کھول دیئے۔اس ضمن میں یہ ایمان افروز واقعہ درج کیا جاتا ہے:۔مکرم منیر عودہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے ایک دفعہ عربوں کیلئے عربی زبان میں خطاب ریکارڈ کروانے کا بھی ارادہ فرما یا لیکن یہ ارشاد فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔دوسری طرف جب حضرت خلیفۃ اسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کو اللہ تعالیٰ نے خلعت خلافت سے سرفراز فرمایا تو حضور انور نے فرمایا کہ میرے عہد میں عربوں میں تبلیغ کے لئے راہ کھلے گی اور عربوں میں احمد بیت کا عہد نفوذ ہوگا۔۔۔چنانچہ حضرت خلیفہ ایسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے عہد مبارک کے اب تک کے پونے آٹھ سال کے دوران صرف عربوں میں تبلیغ کے حوالہ سے خدا تعالیٰ کی تقدیر کے موافق جو اہم کام ہوئے۔۔۔یہ فتح نمایاں اور یہ ترقیات بتا رہی ہیں کہ حضور 108