حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 107 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 107

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات حضرت اقدس خلیفہ ایسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ایمان افروز واقعات خلافت احمدیہ کے پانچویں تاجدار اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پڑپوتے، اور حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے پوتے ، اور حضرت مصلح موعودؓ کے نواسے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ہیں۔آپ بھی رَجُلٌ اور رِجَالٌ من هؤلاء کے مصداق اور سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درج ذیل پر شوکت کشوف والہامات کے مصداق اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے روشن نشان ہیں: (۱) شریف احمد کو خواب میں دیکھا کہ اُس نے پگڑی باندھی ہوئی ہے اور دو آدمی پاس کھڑے ہیں۔ایک نے شریف احمد کی طرف اشارہ کر کے کہا وہ بادشاہ آیا دوسرے نے کہا کہ ابھی تو اس نے قاضی بننا ہے فرمایا قاضی حکم کو بھی کہتے ہیں۔قاضی وہ ہے جو تائید حق کرے اور باطل کورڈ کرے۔( بدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخہ ۱۰ / جنوری ۱۹۰۷ء صفحه ۳( تذکره صفحه ۵۸۴) (۲) اور اِنِّي مَعَكَ يَا مَسْرُورُ ( تذکرۃ صفحه ۶۳۰ بدر جلد ۶ نمبر ۵۱ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۷ صفحه ۴-۵) 107