تعلیم القرآن — Page 78
ترجمة القرآن أوليكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَأُولَيكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ) وہ سب ہدایت پر ہیں اُن کے رب سے اور وہ سب ہیں أولئِكَ : وه سب اشارہ بعید جمع۔عَلی : پر۔هُدًى: ہدایت۔مِنْ: سے، کی طرف سے مِنْ رَّبِّهِمْ: اُن کے رب کی طرف سے۔رَبِّ مضاف ہے۔ہم ضمیر جمع غائب مضاف الیہ۔سے۔کامیاب مرکب اضافی: وہ جملہ جس کے دونوں جز اسم ہوتے ہیں اور پہلا اسم دوسرے کی طرف منسوب ہوتا ہے پہلے کو مضاف اور دوسرے کو مضاف الیہ کہتے ہیں۔مضاف الیہ کے آخری حرف کے نیچے زیر آتی ہے کتب اللہ اللہ کی کتاب اردو میں نسبت کا، کی سے ظاہر ہوتی ہے فِی دِینِ اللہ اللہ کے دین میں و و أُولئِكَ : وہی لوگ ہیں۔هُمُ : وہ سب الْمُفْلِحُونَ: فلاح پانے والے، کامیاب۔اَفْلَحَ يُفْلِحُ اِفلاحاً سے اسم فاعل - مُفْلِح واحد، مُفْلِحَان تثنيه ، مُفْلِحُونَ جمع 78