تعلیم القرآن

by Other Authors

Page 77 of 120

تعلیم القرآن — Page 77

ترجمة القرآن 77 ج وَالَّذِينَ يُؤْمِنُوْنَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَ مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ إِلَيْكَ : طرف تیری الی حرف جا رہے بمعنی طرف + ضمیر ہے واحد مخاطب کے لئے۔اِلَيْهِ اس مذکر کی طرف ، إِلَيْهَا اس مؤنث کی طرف اِلَی طرف میری، اِلَيْنَا طرف ہماری إِلَيْكُمْ طرف تمہاری اِلَيْكُمَا تم دونوں کی طرف وَ مَا اُنْزِلَ اور جواُتارا گیا۔مِنْ قَبْلِكَ تجھ سے پہلے۔مِنْ سے قبل پہلے، کے ضمیر۔وَبِالْآخِرَةِ : اور آخرت پر یعنی حیات بعد الموت اور انجام پر۔ھم وہ سب ضمیر يُوقِنُونَ : وہ یقین رکھتے ہیں۔يقن سے يَقُنَ يَيْقَنُ يَقْناً ) واضح اور ثابت ہونا أَيْقَنَ يُؤْقِنُ اِيْقَاناً یقین رکھنا باب افعال۔اس کی ضدشت ہے