تعلیم القرآن — Page 76
ترجمة القرآن 76 ج وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَ مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو اُتارا گیا طرف تیری اور جو اُتارا گیا تجھ سے پہلے اور آخرت پر وہ یقین رکھتے ہیں و: اور الَّذِينَ : وہ لوگ جو (اسم موصولہ جمع) يُؤْمِنُونَ: ایمان لاتے ہیں۔بِمَا : اس پر جو (ب پر مَا (جو اُنْزِلَ : وہ اُتارا گیا ( انْزَلَ سے ماضی مجہول باب افعال) ماضی معروف وہ فعل ہے جس کی نسبت فاعل ( کام کرنے والے) کی طرف ہو۔ماضی مجہول وہ فعل ہے جس کی نسبت مفعول جس پر فعل کیا گیا) کی طرف ہو اور فاعل کا ذکر نہ ہو۔جیسے خَلَقَ (معروف) اس نے پیدا کیا۔خُلِقَ اسے پیدا کیا گیا (مجبول) نَزَلَ وہ نازل ہوا (معروف) ، نُزِلَ اسے نازل کیا (مجہول): كَتَب اس نے لکھا (معروف) ، كُتِبَ وہ لکھا گیا (مجہول) انْزَلَ اس نے نازل کیا (معروف باب افعال) أُنْزِلَ وہ نازل کیا گیا (مجہول باب افعال) نَزَلَ يَنْزِلُ نَزُولاً اترنا اَنْزَلَ يُنْزِلُ اِنْزَالاً نازل کرنا، اتارنا (باب افعال)