تعلیم القرآن — Page 75
ترجمة القرآن الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْتُهُمْ 75 يُنْفِقُونَ ) وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں غائب پر اور وہ قائم کرتے ہیں نماز اور اس سے جو رزق دیا ہم نے انہیں وہ خرچ کرتے ہیں مِمَّا اس چیز سے جو۔(مِنْ سے + مَا جو ) [ اس کے علاوہ ما کا مطلب کیا اور نفی بھی ہے ] رَزَقْنَا : رزق دیا ہم نے۔(رزق سے فعل ماضی جمع متکلم) رَزَقَ يَرْزُقُ رِزْقَ هم : وہ سب انہیں (ضمیر جمع غائب)۔يُنْفِقُونَ :وہ خرچ کرتے ہیں (نفق سے مضارع جمع غائب) أَنْفَقَ يُنْفِقُ إِنْفَاقاً ( باب افعال) نَفَقُ اس سرنگ کو کہتے ہیں جس کے دونوں سرے کھلے ہوں یعنی اللہ کے دئے ہوئے رزق ( علم عقل مال، اولاد، وغیرہ ) کو روکتے نہیں بلکہ اس میں سے مخلوق خدا کے لئے خرچ کرتے ہیں