حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 833 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 833

833 ہدایت اور معرفت کے طریق اما قوله تعالى اهدنا الصراط المستقيم فمعناه ارنا النهج القويم وثبتنا على طريق يوصل الى حضرتك وينجى من عقوبتك ثم اعلم ان لتحصيل الهداية۔طرقا عندا لصوفية۔مستخرجة من الكتاب والسنة۔احدا طلب المعرفة۔بالدليل و الحجة۔والثانى تصفية الباطن بانواع الرياضة۔و الثالث الانقطاع الى الله وصفاء المحبة وطلب المدد من الحضرة بالموافقة التامة و بنفى التفرقة و بالتوبة الى الله والابتهال والدعاء و عقد الهمة۔ثم لما كان طريق طلب الهدية والتصفية لا يكفى للوصول من غير توسل الائمة والمهديين من الامة۔مارضى الله سبحانه على هذا القدر من تعليم الدعاء۔بل حث بقوله صراط الذين على تحسس المرشدين والهادين من اهل الاجتهاد والاصطفاء من المرسلين والانبياء۔فانهم قوم اثروا دار الحق على دار الذور و الغرور۔اعجاز اسیح - ر-خ- جلد 18 صفحہ 172-171 ) ترجمه كلام الى اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کے معنی یہ ہیں کہ (اے ہمارے پروردگار) ہمیں سیدھا رستہ دکھا اور ہمیں اس راستہ پر قائم رکھ جو تیری جناب تک پہنچا تا ہو اور تیری سزا سے بچا تا ہو۔پھر واضح ہو کہ صوفیوں کے نزدیک ہدایت کے حصول کے کئی طریق ہیں جو کتاب ( الہی ) اور سنت (رسول) سے اخذ کیے گئے ہیں۔ان میں سے پہلا طریق دلیل اور برہان کے ساتھ خدا کی معرفت طلب کرنا ہے۔دوسرا طریق مختلف قسم کی ریاضتوں کے ذریعہ اپنے باطن کو صاف کرنا ہے اور تیسرا ( طریق ) ہے سب سے کٹ کر اللہ تعالیٰ کی طرف رخ کرنا اور اس سے اپنی محبت کو خالص کرنا۔اور اس کی صفات سے پوری موافقت پیدا کر کے اور خدا سے علیحدگی ترک کر کے تو بہ زاری دعاء اور عقد ہمت کے ساتھ بارگاہ ایزدی سے مدد طلب کرنا ہے۔پھر چونکہ تلاش ہدایت اور تصفیہ نفس کا طریق ائمہ اور امت کے ہدایت یافتہ لوگوں کے وسیلہ کے بغیر وصول الی اللہ کے لیے کافی نہیں اس لیے خدا تعالیٰ محض اس قدر ( یعنی اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ تک ) دعاء سکھانے پر راضی نہ ہوا۔بلکہ اس نے صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کہ کر ان مرشدوں اور ہادیوں کی تلاش کی ترغیب دلائی جو صاف باطن اور اجتہاد کرنے والے لوگوں میں سے ہادی اور راہنما ہیں یعنی رسولوں اور نبیوں کی۔کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے جھوٹ اور فریب یعنی دارد نیا پر دار الحق (آخرت) کو ترجیح دی۔