حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 915
915 غربت اور مسکینی کی زندگی رو اہل تقویٰ کے لیے یہ شرط تھی کہ وہ غربت اور مسکینی میں اپنی زندگی بسر کرے یہ ایک تقویٰ کی شاخ ہے۔جس کے ذریعہ ہمیں غضب ناجائز کا مقابلہ کرنا ہے۔بڑے بڑے عارف اور صدیقوں کے لیے آخری اور کڑی منزل غضب سے ہی بچنا ہے۔معجب و پندار غضب سے پیدا ہوتا ہے۔اور ایسا ہی کبھی خود غضب و پندار کا نتیجہ ہوتا ہے۔کیونکہ غضب اس وقت ہوگا۔جب انسان اپنے نفس کو دوسرے پر ترجیح دیتا ہے۔(ملفوظات جلد اول صفحہ 23-22) تقویٰ یہی ہے یارو کہ نخوت کو چھوڑ کبر و غرور و بخل کی عادت کو چھوڑ دو اس بے ثبات گھر کی محبت کو چھوڑ دو اُس یار کے لئے رہ عشرت کو چھوڑ دو لعنت کی ہے یہ راہ سو لعنت کو چھوڑ دو ورنہ خیال حضرت عزت کو چھوڑ دو تلخی کی زندگی کو کرو صدق سے قبول تا تم پہ ہو ملائکہ عرش کا نزول اسلام چیز کیا ہے خدا کے لئے فنا ترک رضائے خویش پیئے مرضی خدا براہین احمدیہ جلد پنجم۔ر۔خ۔جلد 21 صفحہ 18-17) رياء فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ الَّذِينَ هُمْ يُرَآءُ وُنَ (الماعون :5 تا 7) معجب اور دریا بہت مہلک چیزیں ہیں ان سے انسان کو بچنا چاہیئے۔انسان ایک عمل کر کے لوگوں کی مدح کا خواہاں ہوتا ہے۔بظاہر وہ عمل عبادت وغیرہ کی صورت میں ہوتا ہے جس سے خدا تعالیٰ راضی ہو مگر نفس کے اندر ایک خواہش پنہاں ہوتی ہے کہ فلاں فلاں لوگ مجھے اچھا کہیں۔اس کا نام رہا ہے۔(ملفوظات جلد سوم صفحہ 567) خدا کا یہی منشاء ہے کہ لفظی اور زبانی مسلمانوں کو حقیقی مسلمان بنایا جاوے۔یہودی کیا تو ریت پر ایمان نہیں لاتے تھے ؟ قربانیاں نہ کرتے تھے؟ مگر خدا تعالیٰ نے ان پر لعنت بھیجی اور کہا کہ تم مومن نہیں ہو۔بلکہ بعض نمازیوں کی نماز پر بھی لعنت بھیجی ہے۔فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِيْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ الَّذِينَ هُمُ يُرَاءُ ونَ۔یعنی لعنت ہے ایسے نمازیوں پر جو نماز کی حقیقت سے بے خبر ہیں۔صلوۃ اصل میں آگ میں پڑنے اور محبت الہی اور خوف الہی کی آگ میں پڑ کر اپنے آپ سے جل جانے اور ماسوی اللہ کو جلا دینے کا نام ہے اور اس حالت کا نام ہے کہ صرف خدا ہی خدا اس کی نظر میں رہ جاوے اور انسان اس حالت تک ترقی کر جاوے کہ خدا کے بلانے سے بولے اور خدا کے چلانے سے چلے۔اس کے کل حرکات اور سکنات اس کا فعل اور ترک فعل سب اللہ ہی کی مرضی کے مطابق ہو جاوے خودی دور ہو جاوے۔( ملفوظات جلد پنجم صفحه 590)